urdu news, gilgit baltistan news 0

بشو میں علامہ اعجاز بہشتی کا تعلیم کی فروغ کے لئے انقلابی اقدامات, امام بارگاہ کو سات لاکھ روپے کا اعلان کیا اور ایک لاکھ نقد کیش بھی دیئے تاکہ کام شروع کیا جا سکے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بشو میں علامہ اعجاز بہشتی کا تعلیم کی فروغ کے لئے انقلابی اقدامات, امام بارگاہ کو سات لاکھ روپے کا اعلان کیا اور ایک لاکھ نقد کیش بھی دیئے تاکہ کام شروع کیا جا سکے۔
صدر انجمن امامیہ کچورا علامہ اعجاز حسین بہشتی نے علماء و عمائدین بشو کی دعوت پر جوانان راہیان نور کچورا کے ہمراہ بشو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علماء، عمائدین و جوانان بشو نے علامہ اعجاز حسین بہشتی کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
علامہ اعجاز بہشتی نے سرکردگان بشو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد گلگت بلتستان کے چپہ چپہ میں تعلیم کو عام کرنا اور ہر ممکن حد تک عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ زمین یہ وطن ہمارا ہے اس کی حفاظت بھی ہم کریں گے اور یہاں بسنے والوں کی مشکلات کو حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انشااللہ ھم اگر متحد ہو کر چلیں تو ہمارے بہت سارے مسائل از خود حل ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر سرکردگان بشو کی درخواست اور مطالبات کی روشنی میں علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شیتو گاؤں میں پیدل چلنے کے پل کو بنانے کی مد میں پانچ لاکھ روپے نقد دیے۔
پولدو گاؤں کے امام بارگاہ کو سات لاکھ روپے کا اعلان کیا اور ایک لاکھ نقد کیش بھی دیے تاکہ کام شروع کیا جا سکے۔
دورہ بشو کے دوران علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے علم دوست کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے مڈل سکول بشو کا بھی دورہ کیا اور اسکول کی ضروریات کی مد میں ایک لاکھ روپے نقد دیے اس کے علامہ اساتذہ کو تنخواہیں دینے کا اعلان بھی کیا۔ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی فیسیں بھی ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے دور دراز سے اسکول آنے والے بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایک سکول وین کا بھی اعلان کیا۔
علامہ اعجاز بہشتی نے بشو کے گاؤں قائم آباد کا بھی دورہ کیا اور قائم آباد میں راہیان نور سکول کی بنیاد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد ذمہ داران کے حوالے کئے اور سکول کے تمام تر اخراجات کو برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کی علم اور عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے عمائدین و سرکردگان بشو نے علامہ اعجاز حسین بشتی کا شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ علامہ اعجاز کے شانہ بہ شانہ چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا
urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

بشو میں علامہ اعجاز بہشتی کا تعلیم کی فروغ کے لئے انقلابی اقدامات, امام بارگاہ کو سات لاکھ روپے کا اعلان کیا اور ایک لاکھ نقد کیش بھی دیئے تاکہ کام شروع کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں