ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت دفتری امور اور عملہ مال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس ، غیر قانونی کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اسکردو

urdu news, Gilgit Baltistan news

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت دفتری امور اور عملہ مال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس ، غیر قانونی کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنراسکردو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت دفتری امور اور عملہ مال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن سکردو اور سب ڈویژن گمبہ کے تحصلیداران، نائب تحصیلداران، نائب تحصیلدار ریکارڈ، گرداوران اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام عملہ مال نے دفتری امور کی انجام دہی سے متعلق درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ اجلاس میں تحصیلداران اور عملہ مال کو ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنایا جائے۔ دفتری امور اور فیلڈ کے کام کو تیز کیا جائے۔ آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ اور کام کے حوالے سے سائلین کو مطمئن کریں۔ غیر قانونی کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام موضع جات اور پٹوار حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی سکیموں اور معاوضوں کے امثلات آئے ہوئے ہیں انہیں جلد از جلد مرتب کر کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں، تاکہ معاوضہ جات کی فوری ادائیگی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مال عرصہ دراز سے بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے دریدہ ہو چکے ہیں۔ ان کاغذات مال کو محفوظ بنانے کیلئے پروپوزل آفس ہذا جمع کریں تاکہ مساوی، ٹریسنگ کلاتھ، لٹھہ، جمعبندی اور عوام الناس کے اراضیات و جائیداد کے کاغذات، نقولات کو محفوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ مال کے ساتھ سہ ماہی بنیاد پر اجلاس منعقد ہو گا تاکہ روزمرہ کے دفتری امور اور عوامی مسائل کی بروقت انجام دہی ممکن ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت دفتری امور اور عملہ مال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس ، غیر قانونی کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اسکردو
urdu news, Gilgit Baltistan news

لوئر کوہستان کے مذہبی رہنما مولانا کریم داد کی گرفتاری کے خلاف عوام نے پٹن کے مقام پر بھی کے کے ایچ بند، ہزاروں‌گاڑیاں پھنس گئی

جونیئر ایشیا کپ ہاکی فائنل: پاکستان اور بھارت کا تاریخی مقابلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں