urdu news 0

شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی بطور ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن تعیناتی اور شگر سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی بطور ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن تعیناتی اور شگر سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی، سابق رکن ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی، محکمہ مال کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے دیگر عہدیداران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے اصغر خان احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر شگر، اصغر خان احمد نے عوامی مسائل کے بروقت حل، بہتر نظم و نسق اور شفاف انتظامی امور کی انجام دہی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے عوام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھتے ہوئے ایک فرض شناس اور عوام دوست افسر کا کردار بخوبی نبھایا۔ شرکاء نے جہاں ان کی بطور ایڈیشنل کمشنر بلتستان تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا، وہیں شگر جیسے دور افتادہ ضلع سے ایک مخلص اور قابل افسر کے تبادلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر اصغر خان احمد کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ آج کو روایتی خال اور ٹوپی پیش کی گئی اور تحائف سے بھی نوازا گیا۔ شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی بطور ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن تعیناتی اور شگر سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد کی بطور ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن تعیناتی اور شگر سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں