urdu news, Gilgit baltistan news 0

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ,گلگت بلتستان عوامی تحریک,گلگت بلتستان یونائیٹڈ مؤمنٹ ,بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور مزدور یونین گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس مجاہد ملت سید علی رضوی اور فخر ملت سید مظاہر موسوی کی قیادت میں منعقد ہوا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ,گلگت بلتستان عوامی تحریک,گلگت بلتستان یونائیٹڈ مؤمنٹ ,بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور مزدور یونین گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس مجاہد ملت سید علی رضوی اور فخر ملت سید مظاہر موسوی کی قیادت میں منعقد ہوا . شرکاء اجلاس نے اعلامیہ جاری کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری بلاجواز اور غیر قانونی ہے ایک طرف ریاستی مشینری ہندوستان اور پاکستان جنگ کو لے کر خطے میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر رہے ہیں دوسری جانب پرامن شہریوں کو ناجائز اور ناحق گرفتار کر کے نہ صرف متنازعہ خطے میں انارکی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ مخالف سمت کو پراکسی وار کیلئے مواد مہیا کر رہے ہیں اس سے پالیسی سازوں کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے . مخدوش ریاستی صورتحال کے پیش نظر شرکاء اجلاس نے اسیروں کی رہائی کیلئے ارباب اختیار کو دو دنوں کا ایلٹیمیٹم دینے پر اتفاق کیا اگر دو دنوں کے اندر رہائی نہ ملی تو پریس کانفرنس کے زریعے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ,گلگت بلتستان عوامی تحریک,گلگت بلتستان یونائیٹڈ مؤمنٹ ,بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور مزدور یونین گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس مجاہد ملت سید علی رضوی اور فخر ملت سید مظاہر موسوی کی قیادت میں منعقد ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں