urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر ، مسلم لیگ (ن) وزیرپور شگر کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جانبازوں کے اعزاز میں یومِ تشکر منایا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، مسلم لیگ (ن) وزیرپور شگر کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جانبازوں کے اعزاز میں یومِ تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت صدر مسلم لیگ (ن) شگر، طاہر شگری نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طاہر شگری، شمس الدین عارفی، مفتی محمد اسماعیل، حوالدار غلام محمد، حاجی باقر اور دیگر مقررین نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے جرات مندانہ اور بروقت ردعمل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان قوم کے اعتماد کی علامت ہیں، اور گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔شگر ، مسلم لیگ (ن) وزیرپور شگر کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جانبازوں کے اعزاز میں یومِ تشکر منایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، مسلم لیگ (ن) وزیرپور شگر کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جانبازوں کے اعزاز میں یومِ تشکر منایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں