غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کے انتخابات میں سید اصغر شاہ جی بھاری اکثریت سے دوبارہ مرکزی صدر جبکہ سلمان علی نائب صدر منتخب ہو گئے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کے انتخابات میں سید اصغر شاہ جی بھاری اکثریت سے دوبارہ مرکزی صدر جبکہ سلمان علی نائب صدر منتخب ہو گئے۔
تنظیم کے ساتویں سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت قبلہ محترم علامہ نثار حسین سبحانی صاحب آخوندی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی محترم سید جواد کاظمی صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔
اس کے بعد صدر سید اصغر شاہ جی نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔ ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین لیکچرار مختار ثقفی صاحب نے تنظیم کے قواعد و ضوابط اور اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے قیام کے بعد علاقے کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو کیریئر کونسلنگ اور دیگر ذرائع سے یونیورسٹیوں میں داخلوں اور فیلڈز کے متعلق ماہرین سے رہنمائی فراہم کی گئی جس کے باعث آج تنظیم کے بہت سے طلبہ پاکستان کی بہترین جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں اور متعدد فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
سابق صدر سلیم عباس صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے دیگر طلبہ اور سماجی تنظیموں میں نئی روح پھونکی ہے اور کئی علاقوں میں نئی تنظیمیں بن کر فعال ہو چکی ہیں جس کا کریڈٹ غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو جاتا ہے۔
محترم جناب سید جواد کاظمی صاحب (county Head who is hussain Pakistan chapter) نے کہا کہ تنظیم علاقائی تعلیمی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر چلیں اور غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ان مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کی کوشش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے صدر سید اصغر شاہ جی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
صدرِ محفل قبلہ محترم نثار حسین سبحانی صاحب نے نو منتخب صدر و نائب صدر سے حلف لیا اور کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اتحاد اور نظم و ضبط سے مشروط ہے۔ غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران اور ذمہ داران داد کے مستحق ہیں کہ وہ علاقائی تعلیمی مسائل کے حل اور طلبہ کو پاکستان کی بہترین جامعات تک پہنچانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
نو منتخب صدر سید اصغر شاہ جی نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انشاء اللہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کی ترقی کے لیے کام کروں گا، اور امید ہے تمام ممبران میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔
urdu news gilgit baltistan news
منجانب: غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( رجسٹرڈ)