urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر ، محکمہ تعلیم شگر کے سینئر استاد حاجی غلام محمد 42 سالہ تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد تدریسی شعبے سے ریٹائر ہوگئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، محکمہ تعلیم شگر کے سینئر استاد حاجی غلام محمد 42 سالہ تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد تدریسی شعبے سے ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ماڈل ہائی سکول شگر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تھے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم منظور حسین، ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولز وزیر شاہد حسین اور محکمہ تعلیم کے تمام اسٹاف ممبران کے علاوہ علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں حاجی غلام محمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بااصول، مخلص اور معیاری تعلیم کے داعی استاد تھے۔ اپنے 42 سالہ تدریسی سفر میں انہوں نے ہمیشہ تعلیم کے معیار کو اولین ترجیح دی اور طلبہ و والدین کو کبھی شکایت کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حاجی غلام محمد ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی رضا کارانہ خدمات جاری رکھیں گے۔ حاجی غلام محمد نے بھی اس موقع پر یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی رضاکارانہ طور پر تدریسی عمل میں حصہ لیتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، محکمہ تعلیم شگر کے سینئر استاد حاجی غلام محمد 42 سالہ تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد تدریسی شعبے سے ریٹائر ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں