ملک اس وقت بیرونی دشمن سے زیادہ اندرونی مفاد پرست موقع طلب لوگ مختلف شکلوں میں اور پارٹیوں میں اور مختلف لباسوں میں موجود ہے، صدرمسلم لیگ ن علماء ونگ گلگت بلتستان شیخ محمد ولی شجاعی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، نائب صدرمسلم لیگ ن علماء ونگ گلگت بلتستان شیخ محمد ولی شجاعی نے کہا ہے کہ اس وقت بیرونی دشمن سے زیادہ اندرونی مفاد پرست موقع طلب لوگ مختلف شکلوں میں اور پارٹیوں میں اور مختلف لباسوں میں موجود ہے وہ لوگ اس موقع کو اپنے لیے غنیمت سمجھتے ہوئے اپنا زہر ہلاہل مختلف لفظوں میں اور جملوں میں اور اشارتا و کنایتا وطن عزیز پر نقصان ہونے والی باتیں کر رہے ہیں اور وہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں شک اور شبہ پیدا ہو جائے اور دشمن جو کہ ہماری ریڈ کی ہڈی کی دشمن ہے جس کا نام انڈیا ہے اس کے ساتھ جنگ کو کمزور کرنے کے لیے عجیب الغریب باتیں بتا رہے ہیں اور لوگوں کو شبہے میں ڈال رہے ہیں جیسا کہتے ہیں عمران خان کو چھوڑ دو پھر انڈیا سے جنگ لڑیں گے یا کہیں جگہوں پر ایسا بھی سننے کو ملتا ہے کہ یہ جنگ عمران خان کو مارنے کے لیے ہے یا فرض کرے حکومت اپنی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے یہ جنگ چھیڑ دیا ہے تو میرا باشعور لوگوں سے گزارش ہے کہ احمقانہ اور بے قوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ باتیں جو سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پہ دیکھنے کو ملتے ہیں یا سننے کو ملتے ہیں تو ان پر کان نہ دھرے بلکہ ایسے لوگوں پر لعنت بھیجیں اور ان کو وطن عزیز پاکستان کی دشمن سمجھے اور ان سے نفرت کریں انشاءاللہ تعالی ہم اللہ کی مدد سے ائمہ اطہار کی مدد سے اس جنگ میں سو فیصد کامیابی حاصل کر کے رہیں گے ہم پاک فوج کے ساتھ سگا بھائی کی طرح اور خونی رشتہ دار کی طرح جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور ہر نماز کے بعد ان کے کامیابی کے لیے پاکستان کی کامیابی کے لیے اور ہندوستان پر فتح حاصل کرنے کے لیے دعاگو رہیں گے ۔