urdu news, Gilgit baltistan news 0

اسکردو بشو ویلی میں کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح ، یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت اہم سنگ میل عبور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو بشو ویلی میں کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح ، یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت اہم سنگ میل عبور،
سکردو :اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ضلع سکردو کی خطرات سے دوچار وادی بشو میں برادری کی سطح پر قدرتی آفات سے بچاؤ اور خطرات میں کمی کا مرکز (کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر) کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس مرکز کا مقصد مقامی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے، بر وقت ردعمل، اور کمیونٹی کی استعداد کار میں اضافہ ہے۔
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) ذاکر حسین، ڈپٹی چیف پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان علی جبار، نیشنل پراجیکٹ منیجر گلاف ٹو گوہر یاسین، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (جی بی آر ایس پی) کے جنرل منیجر اشفاق احمد، صوبائی کوآرڈینیٹر گلاف ٹو پراجیکٹ رشیدالدین، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بشو ویلی جیسے گلیشیائی جھیلوں کے خطرات سے متاثرہ علاقوں میں اس مرکز کے قیام کو خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ایسے اقدامات نہ صرف مقامی کمیونٹی کی تربیت اور آگاہی میں مدد دیتے ہیں بلکہ علاقائی سطح پر موسمیاتی تغیرات سے جڑے خطرات کے تدارک میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مرکز مقامی افراد، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کو آفات سے بچاؤ کی تربیت، معلوماتی مواد، اور فوری ردعمل کے نظام سے جوڑ کر، انہیں اپنی حفاظت خود کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، حکومتِ گلگت بلتستان، اور شراکت دار اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مزید اقدامات سے خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔
مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر پراجیکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس مرکز کو اپنی بقاء و تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اسکردو بشو ویلی میں کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح ، یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت اہم سنگ میل عبور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں