شگر میں ہوٹلوں کے انتقال کی منسوخی کے باوجود عملی اقدامات تاخیر کا شکار اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے، سیکرٹری جنرل بنت حوا فاؤنڈیشن کلثوم ایلیا شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، سیکرٹری جنرل بنت حوا فاؤنڈیشن کلثوم ایلیا شگری نے کہا ہے کہ شگر میں ہوٹلوں کے انتقال کی منسوخی کے باوجود عملی اقدامات تاخیر کا شکار اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان یے ۔ شگر میں اب تک جتنے بھی ہوٹلز، ریزورٹس اور گیسٹ ہاؤسز تعمیر ہوئے ہیں، ان میں سے بیشتر کے انتقال کو منسوخ کیا جا چکا ہے، لیکن اس کے باوجود عملی اقدامات میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ ڈپٹی کمشنر شگر نے اگرچہ انتقال کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر سوال یہ ہے کہ اس پر عملی اقدامات کب کیے جائیں گے؟ اس معاملے میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان ہوٹلز میں مقامی افراد کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر علاقوں سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع شگر کے معروف ہوٹلز، جیسے ’کھوج‘ اور ’لیکسس‘ میں اعلیٰ عہدوں پر مقامی افراد کے بجائے باہر سے افراد کو تعینات کیا گیا ہے، جو مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
urdu news, Gilgit baltistan news