urdu news, Gilgit baltistan news 0

شیخ اعجاز بہشتی فصاحت و بلاغت اور دینی معاملات میں عبور رکھنے والے جید عالم دین ہین ہیں جو تبلیغ دین کے ساتھ غریبوں یتیموں، مسکینوں، بیواوں اور مریضوں کی بے لوٹ خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، رکن انجمن امامیہ کچورہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
رکن انجمن امامیہ کچورہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد حسن میر نے کہا ہے کہ شیخ اعجاز بہشتی فصاحت و بلاغت اور دینی معاملات میں عبور رکھنے والے جید عالم دین ہین ہیں جو تبلیغ دین کے ساتھ غریبوں یتیموں، مسکینوں، بیواوں اور مریضوں کی بے لوٹ خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد حسن میر نے کہا ہے میں نے اپنی زندگی میں بے ایسا درد دل کے ساتھ بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والا عالم پہلی دفعہ دیکھا ہے۔ میں ان کے ماں باپ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسا صالح، درد دل رکھنے والا غریبوں یتیموں مسکینوں بیواؤں اور بیماروں کےلئے مسیحا جنم دیا۔ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے اتحاد بین المسلمین ، اتحاد بین المؤمنین اور حب الوطنی کے نہ صرف علمبردار ہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے سے ثابت کر دیکھایا ہے۔ شیخ بہشتی پر مکمل ریسرچ کر لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ آپ کچورہ کے با اتر اور صاحب حیثیت خاندان کے فرزند ہیں۔ ہمارے معاشرے میں صاحب حیثیت افراد کی کوئی کمی نہیں مگر دوسروں کےلئے درد رکھنے اور مدد کرنے کی توفیق کسی کسی کو ملتا ہے مجھ سمیت ہر کسی کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ محمد حسن میر نے کہا ہے کہ فقہہ جعفریہ کے مطابق خمس دیا جاتا ہے اور یہ خمس تقریباً علماء کو دیا جاتا ہے جس سے بعض علماء سماجی ادارے بناتے ہیں بعض غریبوں مسکینوں یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرتے ہیں پھر بعض علماء کو صاحب حیثیت افراد بھروسے کے تحت مختلف صورتوں کےلئے امداد بھی دیتے ہیں جسے علماء مختلف شکلوں میں خرچ کرتے ہیں ۔ شیخ اعجاز بہشتی نے بعض سرکاری اداروں کو بھی امداد دی جہاں سے عوام الناس کی صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں خدمت کی جاتی ہے اسی طرح نجی اداروں کو بھی مالی معاونت کی اور یہ معاونت خطیر رقوم پر مشتمل تھی ۔ محمد حسن میر نے کہا ہے کہ ضلع گانگچھے کے دورے میں بنفس نفیس خود ہمراہ رہا ہوں پورے ضلع میں بلاتفریق رنگ و نسل دل کھول کر مدد کی یتیموں مسکینوں بیواؤں اور بیماروں کی حالت دیکھ کر علامہ بہشتی زار و قطار روئے ان کی یہ حالت دیکھ کر پورے قافلے والوں کی آنکھیں آبدیدہ ہو گئیںں۔ علامہ نے ایسے سینکڑوں بیماروں کو جو مالی مشکلات کے سبب عرصے سے تکالیف میں مبتلا تھے امداد دے کر ان کا علاج ممکن بنایا۔ شیخ اعجاز بہشتی جیسے جید عالم دین پر بہتان تراشی کرنے والوں کو ان سے بنفس نفیس مل کر معلوم کرنا چاہئے علامہ دینی علوم اور مسائل پر مکمل دسترس رکھتے ہیں ۔ رکن انجمن امامیہ کچورہ محمد حسن میر نے صدر انجمن امامیہ کچورہ و امام جمعہ کچورہ علامہ اعجاز بہشتی پر من گھڑت الزامات لگانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان خاص طور پر سکردو میں سود کا کاروبار کون کرتا ہے وقت آنے پر نام لیکر پبلک کیا جائے گا جس کے بعد بڑے بڑوں کی بنیادیں ہل جائیں گی ۔ رکن انجمن امامیہ کچورہ محمد حسن میر نے کہا کہ انجمن امامیہ کچورہ علامہ شیخ اعجاز بہشتی کی سرپرستی میں انجمن امامیہ بلتستان کو مظبوط بنائے گی اس حوالے سے مغالطے پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ کچورہ کے ننانوے فیصد عوام علامہ شیخ اعجاز بہشتی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حکم پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ نماز جمعہ کے بعد انجمن امامیہ کچورہ و راہیان نور کچورہ کے زیر اہتمام علامہ شیخ اعجاز بہشتی کی قیادت میں جامعہ مسجد کچورہ سے بڑی ریلی نکالی گئی جو چار کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے حسینہ چوک JSR. کنڈور پنچی جہاں باقاعدہ جلسے کا شکل اختیار کر گیا ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے ہوئے پاکستان ژندہ باد، پاک فوج ژندہ باد، انڈیا مردہ باد، پاکستان بنایا تھا پاکستان بنائیں گے جیسے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھیں نکال پھینکیں گے ۔ پاکستان دنیا کا طاقتور اٹمی ملک ہے جس فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں ۔ گلگت بلتستان کا ہر فرد ضرورت پڑنے پر پاک فوج کا حصہ بنے گا کیونکہ ملک سے وفاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی حسن میر نے کہا ہے کہ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے ہر لحاظ سے دین مسلک ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ضرورت مندوں کی بلاتفریق خدمت کرکے لوگوں کے دلوں میں مقام بنایا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کیا ہے کہ علامہ شیخ اعجاز بہشتی کے حوالے سے مذموم عزائم رکھنے والے لوگوں کی من گھڑت باتوں پر عمل نہ کریں بلکہ ایسے جید عالم جو دینی تبلیغ کے ساتھ غریبوں ناداروں معذوروں یتیموں مسکینوں اور بیماروں کی بے لوث مدد کرنے والے عالم کی قدر کریں ۔ شیخ اعجاز بہشتی نے راہیان نور کچورہ کے جوانوں کی دینی اخلاقی اور معاشرتی تربیت کےلئے دن رات ایک کیا نتیجتا آج الحمدللہ کچورہ کے جوانوں میں واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے ۔
urdu news, Gilgit baltistan news

گانچھے، پاکستان کی سالمیت، استحکام اور بقا کے لیے موجودہ حالات میں بھارت کے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ضروری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے

ترقی کا سفر: بطور ایجوکیشن فیلو میرے تجربات ، مہوش زہرا، لیکچرار اردو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گمبہ، سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

شیخ اعجاز بہشتی فصاحت و بلاغت اور دینی معاملات میں عبور رکھنے والے جید عالم دین ہین ہیں جو تبلیغ دین کے ساتھ غریبوں یتیموں، مسکینوں، بیواوں اور مریضوں کی بے لوٹ خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، رکن انجمن امامیہ کچورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں