شگر میں پاک فوج کے حق میں ریلی، عوام کی بھر پور شرکت ، بھارت کے جنگ چھڑنے کی صورت میں سر کفن باندھ کر ملک کی دفاع کے لئے نکلنے کا اعلان کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں پاک فوج کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف زندہ باد پاکستان زندہ باد پاک فوج اور مردہ باد ہندوستان ریلی کا انعقاد ۔ عوام کی بھر پور شرکت ۔ بھارت کے جنگ چھڑنے کی صورت میں سر کفن باندھ کر ملک کی دفاع کے لئے نکلنے کا اعلان کردیا ۔ شگر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک انچ انے نہیں دیں گے ۔ جلسے گاہ ہندوستان مردہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گھونجتا رہا تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد اثناعشری شگر سے ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی قیادت چیرمین شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ شگر خادم دلشاد ۔ ضلعی انتظامیہ غازیان۔گلگت بلتستان ضلع شگر اور صدر تنظیم نوجوانان گلگت بلتستان نے کی ۔ ریلی جامع مسجد سے شروع ہوکر حسن شہید چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی حسن شہید چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئے ۔جلسے سے کپٹیں( ر) حاجی وزیر فدا علی ۔ شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے چیرمین خادم دلشاد محمد نذیر رہنما غازیان شگر حسن شگری اور اسلامی تحریک شگر کے صدر نثار مہدی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شگر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک کی دفاع کے لئے سر پر کفن باندھے کر جانے کے لیے بھی تیار ہے ۔ جلسہ مودی سرکار ۔بھارت مردہ باد پاک فوج زندہ باد پاکستان۔پائیندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گھونچ اٹھا. شگر میں پاک فوج کے حق میں ریلی، عوام کی بھر پور شرکت ، بھارت کے جنگ چھڑنے کی صورت میں سر کفن باندھ کر ملک کی دفاع کے لئے نکلنے کا اعلان کردیا.
urdu news, Gilgit baltistan news