urdu news, Gilgit-Baltistan news 0

گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس بہت جلد طلب کیا جائے گا جس میں متفقہ طور پر بھارت کی اس جارحیت کے خلاف ایک سخت مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان ہی اصل پاکستان ہے اور چند شرپسند عناصر کے گمراہ کن بیانات کی کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس خطے کو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پتھروں اور ڈنڈوں سے آزاد کرایا تھا اور اس کی حفاظت کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اور ہر فرد ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
حاجی گلبر خان نے مزید کہا کہ بھارت، پہلگام حملے کو ایک آڑ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ پہلگام حملہ دراصل بھارت کا ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کی حقیقت اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے بھی اس موقع پر سخت لہجے میں بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے گلگت بلتستان یا ریاست پاکستان کی طرف دیکھنے کی کوشش کی تو گلگت بلتستان کے شہری پاک فوج سے دو قدم آگے بڑھ کر اپنی دھرتی ماں کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے عالمی برادری سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔ صوبائی وزراء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے بیان کی مکمل تائید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری صوبائی کابینہ اور گلگت بلتستان کے تمام عوام اس مشکل گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس ،
urdu news, Gilgit-Baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں