اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان ان ایکشن ، محکمہ ریونیو میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، 9 ملزمان گرفتار، 1200 جعلی انتقالات کا انکشاف

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان ان ایکشن ، محکمہ ریونیو میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، 9 ملزمان گرفتار، 1200 جعلی انتقالات کا انکشاف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ریوینیو افس گلگت سے اب تک نو ملزمان کو جعلی انتقالات کے کیس میں گرفتار کیا ہے جس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم جابر خان نائب تحصیلدار، علی رحمان پٹواری، وکیل ملازم ڈی سی افس، یاسر پٹواری اور ذوالفقار ملازم ڈی سی افس کے خلاف (ایف ائی ار) دے کر گرفتاری عمل میں لائی ہے اس کے علاوہ غیب علی شاہ تحصیلدار، پٹواری شاہ خان اور پٹواری رحمان شاہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے ضمانت لیا ہوا ہے جو جلد گرفتار ہوں گے۔ جبکہ ریوینیو گلگت کہ ملازم تحصیلدار لیاقت اب تک مفرور ہیں۔
اسی طرح کے جعلی انتقالات کے کیس میں استور سے بھی اینٹی کرپشن نے اب تک پانچ مرکزی ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کیا ہے جس میں مرکزی ملزم حاجی فاروق، نائب تحصیلدار ریاض، علی الرحمن پٹواری، نائب تحصیلدار رانا صادق گرفتار ہو چکے ہیں۔
جبکہ عبدالرحمن تحصیلدار اور طاہر انصاری مفرور ہیں۔
اسی طرح بلتستان ڈویژن کے اندر بھی 1200 جعلی انتقالات کے کیس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنی انکوائریاں آخری سٹیج پر پہنچائی ہیں اور بہت جلد بلتستان ڈویژن سے بھی ان کالی بھیڑوں کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پچھلے ایک سال کے اندر تمام محکموں میں موجود کالی بیڑوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھا ہوا ہے جس پر عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ضلع ہیڈکوارٹر نگر، ہراسپو کے قریب پولیس چیک پوسٹ کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سائیڈ کو سب ڈویژن گمبہ سکردو کے باقی یونین کونسل میں بھی فعال کیا جائے محمد ذاکر ایڈوکیٹ

فائنل کال ¡ پروفیسر قیصر عباس

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلانے کے لیے نیٹ ورک اسسٹنٹ خٰ ضرورت ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں