urdu news, gilgit baltistan news 0

سکردو کواردو پل سے 18 سالہ نوجوان کی دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر لاپتہ ، ساتھی لڑکے کو پولیس نے تحویل میں‌لے لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکردو کواردو پل سے 18 سالہ نوجوان کی دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر لاپتہ سکردو کے علاقے کواردو پل کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 18 سالہ نوجوان شہزاد علی ولد غلام، ساکن شگری بالا، نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا ہے اور تاحال اس کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، شہزاد علی کے ہمراہ ایک اور نوجوان بھی موجود تھا جسے مقامی پولیس نے فوری طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور دریا میں تلاش کا عمل جاری ہے۔ اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان واقعے پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں.

urdu news, gilgit baltistan news

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

شگر ، سیاحت کی فروغ کیلئے مقامی طرز تعمیر کی عظیم شاہکار ، رواج شگر عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ مقامی اور مغربی طرز تعمیر و طرز امتزاج کے حامل رواج ریزورٹ شگر کا باقاعدہ افتتاح

شگر لمسہ روڈ کی ایڈیشنل ورک کا باضابطہ آغاز ہوگیا ۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور صوبائی وزیر تعمیرات سید امجد زیدی نے اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

سکردو کواردو پل سے 18 سالہ نوجوان کی دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر لاپتہ ، ساتھی لڑکے کو پولیس نے تحویل میں‌لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں