شیخ ذاکر حسین شگری کے اعزاز میں شگر قومی موومنٹ کا عظیم الشان پروگرام، علمائے کرام کی بھرپور شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی ، شیخ ذاکر حسین شگری کے اعزاز میں شگر قومی موومنٹ کا عظیم الشان پروگرام، علمائے کرام کی بھرپور شرکت، شگر قومی موومنٹ کے چیئرمین مولانا علی رضا ناصری کی جانب سے معروف بزرگ عالم دین، علمائے امامیہ یورپ شیخ ذاکر حسین شگری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں کراچی و بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا عنایت علی رحیمی، مولانا فدا حسین منتظری، مولانا ذاکر شگری اور دیگر علمائے کرام نے شیخ ذاکر حسین شگری کی دینی، ملی و قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا. چیئرمین شگر قومی موومنٹ مولانا علی رضا ناصری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں بہت سے علماء اپنی برادری یا مخصوص علاقوں تک محدود کام کر رہے ہیں، مگر حجت الاسلام والمسلمین شیخ ذاکر حسین شگری کی خدمات نہ صرف شگر بلکہ پورے بلتستان کے لیے ہیں۔ آپ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر خدمتِ دین و ملت میں مصروف ہیں، ایسے علماء ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ شیخ ذاکر حسین شگری نے اپنے مفصل خطاب میں بلتستان، فلسطین، یمن، ایران، عراق اور دیگر مظلوم اقوام کی حالتِ زار پر گفتگو کی اور ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے بلتستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بلتستان کا مسئلہ فلسطین و یمن سے زیادہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، اگر ابھی ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو بعد میں حالات پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ معروف عالم دین شیخ عبداللہ رضوانی نے اپنے خصوصی خطاب میں شیخ ذاکر شگری کی خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا: “ایسے علماء صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اور ان کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آخر میں تمام علمائے کرام کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے اور وزیرِ اعظم پاکستان خود علاقے کا دورہ کر کے عوام کے جذبات و مطالبات کا جائزہ لیں۔محفل کا اختتام دعا سے کیا گیا، جس میں پاکستان کے استحکام اور مظلوم اقوام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
urdu news, gilgit baltistan news