گلگت بلتستان کی پہاڑ عوام کی ذاتی ملکیت ہے جس میں موجود قدرتی معدانیات کو کسی بھی صورت ہٹرپ کرنے نہیں دیں گے, معروف قانون دان محمد اعظم ایڈوکیٹ
شگر , معروف قانون دان محمد اعظم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی پہاڑ عوام کی ذاتی ملکیت ہے جس میں موجود قدرتی معدانیات کو کسی بھی صورت ہٹرپ کرنے نہیں دیں گے اس کے لیے جس فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کا دفاع کرنا پڑے دفاع کرتے رہیں گے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستا ن کو جب حقوق دینے کی باری اتی ہے تو گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ قرار دیکر ہاتھ کھینچ لیتے ہیں اور جب کوئی گلگت بلتستان سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو ان علاقوں کے عوام کا ہمدرد بننے کی کوشش کرتے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہے تو اس خطے کو ائینی قرار دیتے ہوے ملک کا پانچواں صوبہ ڈیکلیر کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر قرضے گلگت بلتستان کے عوام کی وجہ سے نہیں چھڑا ہوا ہے بلکہ ملک کی اشرافیا کی من مانیوں کی وجہ سے قرضے کے بوجھ تلے یہ ملک دبا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ ملک کے ائینی صوبوں میں موجود معدانیات کے بارے میں بات کرے انہیں ایک غیر ائینی صوبے میں موجود معدانیات کے بارے میں سوچنے کا بھی حق نہیں اور کسی کو بھی ان قدرتی معدانیات کو میلی انکھ سے دیکھنے ہی نہیں دیں گے۔
urdu news, Gilgit-Baltistan mountain is property of the people.
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا