شگر، گلگت بلتستان پاکستان کا واحد خطہ ہے جو پولیو کی لعنت سے پاک ہے، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ، عا بد شگری 5 سی این نیوز
شگر، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بشیر جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا واحد خطہ ہے جو پولیو کی لعنت سے پاک ہے۔ 2017 کے بعد گلگت بلتستان میں پولیس کے کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کا مشن ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان بھی دنیا کی ان ممالک میں شامل ہونگے جوکہ پولیو سے پاک ہو۔ پولیو کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کی تضحیک ہورہی ہے۔ دنیا میں افغانستان اور پاکستان ایسے دو ممالک ہیں جہاں پولیو کی وائرس ابھی تک زندہ ہے ۔ اگر ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے تو پاکستان بھی پولیو سے پاک یوگا۔ ضلع شگر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کر دیا ۔ضلع شگر میں رواں مہم کے دوران 13127 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلا جائے گا۔پورے ضلع میں 88 موبائل ٹیم مہم میں حصہ کے رہے ہیں ۔ضلع میں 20 فکس سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جائے گا۔ضلع کے 4 داخلہ راستوں پر بھی پولیو سے بچاؤ کی قطرے پلانے کیلئے پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں شگر میں داخل ہونے والے مسافروں اور سیاحوں کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے، شگر، گلگت بلتستان پاکستان کا واحد خطہ ہے جو پولیو کی لعنت سے پاک ہے، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
urdu news, Gilgit-Baltistan is the only region of Pakistan that is free from the scourge of polio,