بدل رہا ہے گلگت بلتستان .نجف علی
بدل رہا ہے گلگت بلتستان. نجف علی
urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
رینجرز فائرنگ کے الزام میں گرفتار گلگت کے شیعہ نوجوانوں کی رہائی دھرنے میں دیامر یوتھ موومنٹ اور نوجوان علما دیامر کا شرکت ، نلتر میں زمین کے تنازعہ میں قتل سے دونوں مکاتب فکر کے عوام کا اظہار لا تعلقی ، پچھلے سال محرم الحرام میں یادگار چوک گلگت کا فائرنگ سے دیامر کے عوام اور یوتھ کا اظہار لا تعلقی ، تبلیغی اجتماع چلاس میں انجمنِ امامیہ گلگت شیعہ علماء اور نوجوانوں کی شرکت ، کثروٹ وفد کا کل انجمن امامیہ گلگت کا خیر سگالی دورہ اور رات کو وزیر اعلیٰ جی بی کا فرزند دیامر وفد کے ہمراہ نگر انجمنِ کا عزاداری میں شرکت دیامر اور اہلسنت برادری کا عزاداروں کے لیے سبیل کا بندوست
خدا کا شکر ہے ہمارے خوابوں کی تعبیر بالکل نزدیک ہے urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
آئیے ہم قدرتی وسائل پر قبضہ گیری ، سست بارڈر پر قبضے ، دیامر ڈیم پر روزگار ، معاوضہ اور ریالٹی کے لیے ، بااختیار قانون ساز اسمبلی ، با اختیار وزیر اعلیٰ اور وزراء ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سمیت تمام عہدوں پر مقامی افراد کی تقرری ، شیڈول فورتھ اور اے ٹی کا خاتمہ ، آزاد عدلیہ جس کے تمام ججز مقامی ہو ، ایف سی اور رینجرز کا انخلاء ، میڈیکل اور انجینرنگ کالج کا قیام ، شندور ، قرمبر جھیل بابو سر پر ناجائز قبضہ ، ایس سی او میں مقامی افراد کی تقرری اور کنٹرکٹ سویلین ملازمین کی مستقلی ، بلدیاتی انتخابات ، تعلیم و صحت بجلی صاف پانی کشادہ روڈز گندم اور آٹا کی فراہمی ، تمام تحصیلوں تک ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر اور کالجز کا قیام ، گلگت سکردو روڈ محفوظ بنانے کیلئے ، پبلک سروس کمیشن میں گلگت بلتستان کے لیے دس فیصد کوٹہ مختص کرنے کے لیے ، پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے لیے ، کارگل ٹیاقشی خپلو استور گلتری سمیت تمام قدیمی راہداریوں کو کھولنے کے لیے ، متنازعہ خطہ کے حقوقِ کے لیے متحد ہوں
علی علیہ السلام بھی ہمارا ، عمر ، عثمان ، ابوبکر ،حسن اور حسین بھی ہمارے ہیں urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
شیعہ بھی ہم ہے سنی اہل حدیث اسماعیلی اور نوربخشی بھی ہم ہیں urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
ہم بلتی ہم شین ہے اور ہم ہی پشکن ہے urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
دیامر بھی ہمارا ، چلاس ، استور ، ہنزہ ، نگر ، غذر ، گلگت سکردو ، شگر ، خپلو ، کھرمنگ روندو بھی ہمارے ہیں
ہمارا اصل دشمن ہمارے حقوق غصب کرنے والے ہے چاہے ان کا تعلق پاکستان سے ہو یا ہندوستان سے
شیعہ نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اب محرم الحرام میں کوئی ایسا حرکت یا کوئی ایسا تقریر و تحریر نہ کریں جس سے ہمارے بھائیوں کی دل آزاری ہو urdu news, Gilgit-Baltistan is changing
حسین علیہ السلام سے محبت کا اظہار اپنے کردار سے کریں شور و شرابہ اور جابجا علم نصب کرکے راستے بند کرکے نہیں
خدا ہم سب کو انسان بننے اور انسانوں کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین urdu news, Gilgit-Baltistan is changing