شگر گلگت بلتستان امن کی سرزمین ہے۔ یہ خطہ پیار و محبت کی سرزمین ہے وزیر بلدیات عبدالحمید
شگر، گلگت بلتستان امن کی سرزمین ہے۔ یہ خطہ پیار و محبت کی سرزمین ہے وزیر بلدیات عبدالحمید
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر سینئر وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید ، ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان اور سیکرٹری سیاحت آصف اللہ خان نے کہا ہے گلگت بلتستان امن کی سرزمین ہے۔ یہ خطہ پیار و محبت کی سرزمین ہے ۔ اور کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی وہاں کی امن وامان سے وابستہ ہے۔ہماری ثقافت امن اور بھائی چارگی ہے۔ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کی کامیابی دراصل یہاں کے لوگوں کی امن پسندی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی اس خطے کی سیاحت کی فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سرفہ رنگا ایک برانڈ بن چکا یے۔ سیکرٹری آصف اللہ نے کہا آئندہ شگر کے پولو کھلاڑی گلگت بلتستان کی ٹیم۔میں شامل ہونگے اور شندور ایونٹ میں حصہ لینگے ۔
urdu news, Gilgit-Baltistan is a land of peace. This region is the land of love