ڈی آئی جی آفس بلتستان رینج سکردو میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس, بلتستان کے پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے ترقی

urdu news, GB police promotion

ڈی آئی جی آفس بلتستان رینج سکردو میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس, بلتستان کے پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے ترقی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈی آئی جی آفس بلتستان رینج سکردو میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ممبران اسحاق حسین ایس ایس پی سکردو، ناصر عباس ایس ایس پی گانچھے، شیر احمد ایس ایس پی شگر، تاج الدین ایس پی کھرمنگ اور شریف پایالو سپرنٹینڈنٹ ڈی آئی جی آفس سکردو شامل۔ پروموشن کمیٹی نے سروس ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز کے بعد بلتستان کے پانچ ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر جبکہ پانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ ہیڈ کانسٹیبلز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں منظور حسین گانچھے، شاکر حسین گانچھے، روزی محمد گانچھے، احسان علی سکردو اور حسن بیگ سکردو شامل جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی فدا حسین کھرمنگ، اے ایس آئی محمد حسین سکردو، اے ایس آئی محمد بلال سکردو، اے ایس آئی عبدوالرحمان گانچھے اور اے ایس آئی محمد ظہیر گانچھے شامل۔ڈی آئی جی بلتستان کی جانب سے نئے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ urdu news, GB police promotion

آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈکپ 2024، اسکاٹ لینڈ ٹیم کی کھیلاڑیوں کا اعلان

بلتستان یونیورسٹی: طلبہ کی تشخیصی رپورٹ کی بنیاد پر اساتذہ میں اسناد تقسیم، اکیڈمکس کارکردگی کی بنیاد پر یہ اسناد دی جارہی ہیں، تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے

بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت کے تحت سائیکلنگ ریس کا انعقاد، ریس کا آغاز سٹی پارک سے ہوا اور جامعہ ہذا کے سٹی کیمپس میں اختتام پذیر ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں