urdu news, Fully supports teachers' demand 0

اساتذہ کے بی ایڈ پروموشن کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں: طاہر شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع شگر کے صدر اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن طاہر شگری نے حالیہ دنوں میں اساتذہ کرام کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ضلع شگر کے محترم اساتذہ کرام کے ان مظاہروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جن میں بی ایڈ پاسنگ ڈیٹ سے پروموشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ اساتذہ کا بنیادی اور آئینی حق ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کا ایک باوقار اور معزز طبقہ ہیں، جو قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے جائز حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ہم حکومت گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ اپنے تدریسی فرائض انجام دے سکیں،
urdu news, Fully supports teachers’ demand

50% LikesVS
50% Dislikes

اساتذہ کے بی ایڈ پروموشن کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں: طاہر شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں