شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر کے زیر اہتمام وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی(کالا یرقان ) کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز

news tv 1739417074924 48

شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر کے زیر اہتمام وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی(کالا یرقان ) کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر کے زیر اہتمام وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی(کالا یرقان ) کے خاتمے کیلئے مہم کے سلسلے میں ایک روزہ آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، مختلف اداروں کے سربراہان ، علمائے کرام ، پیرامیڈیکل اسٹاف ، سرکردگان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر نے مہم کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شگر کے یونین کونسل مرکنجہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت میں 14 روزہ مہم 17 فروری سے شروع ہونگے۔ جس میں ٹیمیں یونین کونسل مرکنجہ کے مختلف جگوں پر جاکر 12 اور اس سے زائد عمر کے بچوں ، عورتوں اور مردوں کا مفت ٹیسٹ لینگے۔ اور مرض کی تشخیص کی صورت میں مفت علاج کیا جائے گا۔ جس کیلئے 30 ٹیمیں تشکیل دیا جائے گیا ہے جبکہ 12 فکس سنٹر بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ جوکہ لوگوں کی مفت ٹیسٹ کیاجائے گا۔ انہوں نے علماء کرام اور لوگوں سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ یونین کونسل مرکنجا کے عوام اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اگر آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے تو ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروائیں ۔علامات کا ہونا یا نہ ہونا ضروری نہیں ۔ کیونکہ شروع میں اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں اور جلدی تشخیص کا واحد ذریعہ اس کا ٹیسٹ ہے
جلدی تشخیص اور جلدی علاج سے جگر کے سکڑاؤ، جگر کے کینسر اور جگر کی دیگر پچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔دوران تقریب علماء کرام نے بھی عوام سے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپین میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے اپ کو اور دوسروں کو ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان) جیسے موزی مرض سے بچائیں ۔ کمپین ضلع شگر کے یونین کونسل مرکنجہ کے تمام ایریا میں کیا جائے گا ۔اس مہم میں کل 12 فکسڈ سینٹرز اور 30 آؤٹ ریچ ٹیمیں اپنی فرائض سرانجام دیں گے اور 12 سال اور 12 سال سے اوپر کے 6643 لوگوں کی مفت سکریننگ اور ٹیسٹنگ کریں گے اور جن میں ہیپاٹائٹس سی یا کالا یرقان کی بیماری پائی جائے تو ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں