شگر آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کی جانب سے البیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
شگر آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کی جانب سے البیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کی جانب سے البیان فاؤنڈیشن شگر ،محکمہ صحت شگر اور علی میڈیکل سنٹر سکردو کے تعاون سے باشہ بین شگر میں ایک روزہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد ۔ 2000 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔ 25 سیرس کیسسز کو آپریشن کے لئے ریفر کیا گیا۔ 35 آنکھوں کے مریضوں کو مفت عینک فراہم کیا گیا۔ آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کی جانب سے شگر کے دور افتادہ گاؤں باشہ بین میں ایک روزہ فری میڈیکی،آئی و گائنی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل ہسپتال سکردو کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ادویات فراہم کی گئی۔۔ کیمپ کے انعقاد امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے کلینک میں کیا گیا جس کے لئے البیان فاؤنڈیشن شگر ، محکمہ صحت شگر اور علی میڈیکل سنٹر علی سکردو کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ مجموعی طور پر 2000 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا، ان میں سے 25 مریضوں کو مزید تشخیص و سرجری کے لئے ریفر کیا گیا اور 35 آنکھوں کے مریضوں کو نظر کمزور ہونے کی وجہ سے مفت عینک فراہم کیا گیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر کامران احمد جنرل سرجن، ڈاکٹر ساجد حسین شگری میڈیکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر تطہیر عباس یورولوجسٹ , ڈاکٹر شکیلہ بیگ آئی سپیشلسٹ ، ڈاکٹر سائرہ شگری گائناکالوجسٹ ، ڈاکٹر محمد کاظم میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر وزیر اقبال ائی سپیشلسٹ ، ڈاکٹر عرفان علی آئی سپیشلسٹ نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔علاوہ ازیں پیرا میڈیکل اور سپورٹ اسٹاف میں سید شمس الدین کاظمی ، سید صفدر کاظمی و دیگر آخوندیان کے رضاکاروں نے خدمات سر انجام دیا۔۔کیمپ کے کامیاب انعقاد پر عمائدین علاقہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔۔آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ تمام پارٹنر آرگنائزیشن، خاص کر ڈاکٹر ساجد حسین شگری جنہوں اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا، اس کے علاؤہ ڈاکٹر حضرات ، پیرا میڈیکل اسٹاف البیان فاؤنڈیشن اور آخوندیان کے رضا کاروں کا شکر گزار ہیں۔
Urdu news, free medical camp was organized by Al Bayan Foundation on behalf of Shigar Akhundian Welfare Trust