محکمہ صحت شگر کی جانب سے وادی باشہ شگر میں د و روزہ فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ صحت شگر کی جانب سے وادی باشہ شگر میں و روزہ فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
اس سلسلے میں وادی باشہ کے مختلف گاؤں ڈوگرو ، سیسکو اور چھوترن میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر جناب کرامت رضا صاحب کی سربراہی میں ڈاکٹر محمد کاظم ، ڈاکٹر عباس علی شاہ ، ڈاکٹر سبطین احمد اور ڈاکٹر محمد اعظم سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور تقریباً 1300سے ذیادہ مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا ۔
میڈیکل کیمپ سے ان تینوں گاؤں سے متصل تمام گاؤں جس میں ضِل، سیسکو ،بین، دیمل،تھورگو، سبڑی، نیاسلو، ہمیسل وغیرہ سے کثیر تعداد میں خواتین ، بچے ، اور مردوں نے استفادہ حاصل کیا۔
میڈیکل کیمپ سے پہلے دن ڈوگرو میڈیکل کیمپ میں 387 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ڈوکو فری میڈیکل کیمپ سے 457 مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔
دوسرے روز چھوترن میں ڈاکٹروں نے تقریباً 460 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی
گئیں۔
دو روزہ کیمپ مختلف بیماریاں جن میں سب سے درج ذیل بیماریوں کا کیسز سامنے آئے
1. Gastroenteritis
2.Pneumonia
3.Fungal infection
4.Hypertension
5.Scabies
6.Aute Respiratory Tract Infections
7.Anemia
8.Arthritis
9.Pelvic Inflammatory Disease
10.Urinary Tract Infections
11.Hepatitis
12.Epistaxis
13.Dermatitis
14.Dysmenorrhea
15.Backache
16.Chronic Respiratory Tract Infections
یاد رہے اس سال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خشک سردی بہت ساری بیماریوں کا مؤجب بن رہی ہے۔
Urdu news, free medical camp organized shigar health department

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں