urdu news, free medical camp 0

شگر سیلاب سے متاثرہ دور آفتادہ علاقوں میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر کی قیادت میں 13 اور 14 اگست کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر سیلاب سے متاثرہ دور آفتادہ علاقوں میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر کی قیادت میں 13 اور 14 اگست کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپس آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان، ایف 4 ایچ ای (Foundation for Health and Empowerment) اور اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد ہوئے۔ پہلے دن کیمپ سیلاب سے متاثرہ گاؤں ڈوغورو میں لگایا گیا، جہاں ٹیم نے گاؤں گونڈ اور گورنمنٹ ہائی اسکول ڈوغورو میں مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس روز 700 سے زائد مریضوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ دوسرے دن کیمپ گاؤں چھوترون میں لگایا گیا، جہاں 350 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ دونوں دنوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر نے خود بھی مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم میں لیڈی میڈیکل آفیسر، لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV) اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل تھے۔ مقامی عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر، آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان، ایف 4 ایچ ای اور اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ایک عظیم خدمت ہے جو لائقِ تحسین ہے۔ شگر سیلاب سے متاثرہ دور آفتادہ علاقوں میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر کی قیادت میں 13 اور 14 اگست کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا
urdu news, free medical camp

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر سیلاب سے متاثرہ دور آفتادہ علاقوں میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر کی قیادت میں 13 اور 14 اگست کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں