urdu news, free medical camp 0

شگر، صحت کی سہولیات کا فقدان ضلع شگر میں وزیر جعفر شگری کی وفات پر لواحقین نے لوگوں کو مفت طبی کیمپ قائم کرکے انسانیت کی خدمت کا عظیم مثال قائم کردی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر، صحت کی سہولیات کا فقدان ضلع شگر میں وزیر جعفر شگری کی وفات پر لواحقین نے لوگوں کو مفت طبی کیمپ قائم کرکے انسانیت کی خدمت کا عظیم مثال قائم کردی۔ کیمپ میں ہزاروں مریضوں کی مفت تشخیص کی گئی ۔ ادوایات بھی فراہم۔کی گئی اور مہنگی مہنگی ٹیسٹ بھی مفت کرائے گئ۔ بہتر صحت کی سہولت کے فقدان ضلع شگر کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی شگر کے صدر وزیر جعفر مرحوم کی لواحقین نے لوگوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لاکر انسانیت کی عظیم مثال قائم کردیا۔ یہ میڈیکل کیمپ شگر کی تاریخ کا سب سے بڑا میڈیکل کیمپ تھا۔ جس میں ہر مرض کے ماہر ڈاکٹر اور کنسلٹنٹ شامل تھے ۔ میڈیکل کیمپ شگر کی تاریخ کا سب بڑا کیمپ تھا جس میں 4000 کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ ادویات بھی مفت فراہم کی گئی اور مہنگی ٹیسٹ کے علاؤہ الٹراساؤنڈ کی بھی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر ساجد شگر کا کہنا تھا کہ وزیر جعفر مرحوم کی زندگی میں ان کی خواہش تھی کہ شگر کے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کیلئے مفت اس طرح کی میڈیکل کیمپ عمل میں لایا جائے جوکہ اس کی زندگی میں نہ ہوسکا لیکن ان کی وفات کے بعد ان کی خواہشات کی تکمیل کیلئے عمل میں لایا گیا۔ کیمپ میں شگر کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا اور بہترین طریقے سے ان کی علاج و معالجہ کی گئی۔۔ان کی لواحقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کی میڈکل کیمپ ہر علاقے میں قائم۔کرتے رہیں گے تاکہ غریب شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہو
urdu news, free medical camp

گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، صحت کی سہولیات کا فقدان ضلع شگر میں وزیر جعفر شگری کی وفات پر لواحقین نے لوگوں کو مفت طبی کیمپ قائم کرکے انسانیت کی خدمت کا عظیم مثال قائم کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں