نیاسلواور ڈوگرو کے مابین متنازعہ جگہ پر تعمیر پل کیلئے بنیاد رکھنا علاقے کی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے عمائدین.
نیاسلواور ڈوگرو کے مابین متنازعہ جگہ پر تعمیر پل کیلئے بنیاد رکھنا علاقے کی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے اہلیان نیاسلو، ہمیسل باشہ شگر
urdu news Foundation of disputed site between Nyasalu and Dogro is a nefarious attempt to sabotage the peace of the region.
شگر کے گاؤں نیاسلو اور ہمیسل کے مابین واقع جگہ حبدس جو کہ متنازعہ جگہ ہے کیونکہ دریا پار گاؤں ڈوگرو یہاں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جبکہ اسی جگہ کے متعلق شریعت،عدالت اور آبا و اجداد نے آپس میں اس بات پر اتفاق کیا ہوا ہے کہ یہاں پر جیپ ایبل پل تعمیر کرنا جگہ متنازعہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی صورت مناسب یا قابل قبول نہیں۔
پرانے دور میں اس جگہ پر کسی بھی پل کا وجود نہیں تھا، لیکن انسانیت کے بنیادی اصولوں پر مقامی بزرگوں نے صرف لوگوں کی گزرگاہ کے لیے تار سے تیار شدہ ایک پل تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی جس کا منہ بولتا ثبوت آج بھی وہی تار سے بنا ہوا پل ہے۔
پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں بھی یہاں جیپ ایبل پل کیلئے فنڈ منظور ہونے کے باوجود اس جگہ کے متعلق معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے اس وقت کے حاکم شریعت آغا محمد طہٰ نے دونوں فریقین کو معاہدے کی پاسداری اور علاقے کی امن اور سلامتی پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان مصالحتی دستاویز پر دستخط کروائے جو کہ اب بھی موجود ہے۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس جگہ پر ڈوگرو والوں کو پل اور نئی تصرف کا کوئی حق نہیں ہے۔ جبکہ ڈوگرو والوں کا جیپ ایبل پل مطالبے کو ہی مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت کی حکومت نے نیاسلو حیدری پل تعمیر کروایا جو کہ ڈوگرو گاؤں سے پانچ منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔
urdu news Foundation of disputed site between Nyasalu and Dogro is a nefarious attempt to sabotage the peace of the region.
اب ہر پانچ منٹ کے فاصلے پر ایک اور پل کی بنیاد رکھنا انتظامیہ اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کیونکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ علاقہ باشہ تمام تر تعلیمی،طبی، مواصلاتی اور کچھ گاؤں صاف پانی کے سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ لہذا وقت حکومت ہر پانچ منٹ کے فاصلے پر پل تعمیر کروانے کی بجائے ان سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ باشہ بہتر معیار زندگی گزار سکے۔
تھورگو اور ڈیمل کے عوام بھی کئ بار پل کا مطالبہ کر چکے ہیں جہاں پر کوئی جیپ ایبل پل نہیں، نہ ہی ان کے قریب کوئی پل ہے جن کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو مختلف قسم کے پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کے مطالبے کو نہ سنا اور اہمیت نہ دینا بھی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
urdu news Foundation of disputed site between Nyasalu and Dogro is a nefarious attempt to sabotage the peace of the region.
سیاسی پشت پناہی اور انتظامیہ میں موجود شر پسند عناصر کی نااہلی اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ اندھیری رات کو متنازعہ جگہ کا سروے کیا جاتا ہے اور بروز اتوار (06/08/2023) کے دن ہی متنازعہ جگہ پر پل کی بنیاد بھی رکھی گئی۔ جوں ہی اس مذموم فعل کا ہمیسل اور نیاسلو کے لوگوں کو خبر ملی، لوگوں نے بھرپور طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ایک بار پھر انتظامیہ اور حکومت کو نوعیت کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کر دیا، لیکن افسوس سیاسی پشت پناہی کرنے والے اور انتظامیہ میں موجود شر پسند عناصر جگہ کی حساسیت اور تمام ترعوامل کے بارے میں جانکاری رکھنے کے باوجودِ اس فعل کو آگے بڑھا رہا ہے جو کہ علاقے کی سالمیت اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سوچھی سمجھی سازش ہو سکتی ہے۔
لہذا ہم اہلیان نیاسلو اور ہمیسل انتظامیہ شگر اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے اور علاقے کی سالمیت اور امن کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے کا ذمہ دار انتظامیہ اور وقت حکومت پر ہوگی۔
urdu news Foundation of disputed site between Nyasalu and Dogro is a nefarious attempt to sabotage the peace of the region.