یوم تاسیس باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر , باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر کا ایک اہم پروگرام بسلسلہ یوم تاسیس تنظیم ہذا سپنگ ٹک ہوٹل سکردو میں منعقد ہوا
یوم تاسیس باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر , باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر کا ایک اہم پروگرام بسلسلہ یوم تاسیس تنظیم ہذا سپنگ ٹک ہوٹل سکردو میں منعقد ہوا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
یوم تاسیس باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر , باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر کا ایک اہم پروگرام بسلسلہ یوم تاسیس تنظیم ہذا سپنگ ٹک ہوٹل سکردو میں منعقد ہوا ۔جس آغا سید حیدر شاہ الموسوی صاحب ، شیخ محمد بشیر صادقی صاحب ،مہدی علی فخری، شیخ انور طاہری ،شیخ سکندر جوہری ،شیخ ابراہیم خلیلی،عرفان محمودی ،شیخ احمد حیدری ، شیخ باقر صاحب ، علی احمد ،حاجی ہادی ،حاجی فدا علی ،حسن جان،محمد تقی ،نواز ، کایوسف سمیت عمائدین ،سرکردہ گان و دیگر معزز ممبران نے شرکت کی ۔
مقررین نے تنظیم ہذا کے مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔
تنظیم کے زمہ داران نے تنظیم کے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا گیا جس پر معززین نے مکمل تسلی بخش اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے تنظیم کی مزید فعالیت اور بہتری کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی تلقین کی گئی ۔
تنظیم ہذا کے تین بڑے مقاصد ہیں جس میں باشہ لیول پر سکردو میں اجتماعی قبرستان کے لئے جگہ خریدنا ، اسٹوڈنٹس کے لئے سکردو میں ہاسٹل کا قیام اور مسافروں کے لئے مسافر خانہ بنانا ہے ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی فرصت میں قبرستان کے لئے زمین خریدی جائے گی اور ہاسٹل اور مسافر خانہ کے لئے زمین بھی جلد لیا جائے گا اور تعمیر کے کام میں کچھ وقت درکار ہوں گے ۔ شرکائے پروگرام نے تمام سرگرمیوں کے لیے منتخب شدہ کمیٹی کو اپنا وکیل قرار دیتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حق دے دیا گیا ۔ اس پر منتخب شدہ کمیٹی نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک دو دنوں کے اندر اندر تنظیم ہذا کے لئے درکار زمین خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے
اور آخر میں زمہ داران نے تمام شرکائے پروگرام بلخصوص تنظیم ہذا کے لئے وقت دینے اور مالی معاونت فراہم کرنے پر تنظیم ہذا کے سرپرست اعلیٰ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید عباس الموسوی صاحب ،صدر شیخ محمد شیخ محمد علی زاہدی صاحب سمیت دیگر تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
Urdu news, Foundation Day of Basha Welfare Organization Shigar