شگر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل، کے الیون نے پنالٹی ککس پر فتح حاصل کی۔شگر میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل آج نہایت جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل، کے الیون نے پنالٹی ککس پر فتح حاصل کی۔شگر میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل آج نہایت جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ کے الیون اور ینگ اسٹار مرہ پی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلہ مقررہ وقت تک دو، دو گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ کن مرحلہ پنالٹی ککس پر آیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کے الیون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور شگر چیمپئن بن گئی۔ فائنل تقریب کے مہمانِ خصوصی گلگت بلتستان کے وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور شاندار مقابلے پر دونوں ٹیموں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے اس موقع پر کہا شگر کے نوجوان کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وزیر صحت گلگت بلتستان نے بھی اپنے خطاب میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا فٹ بال جیسے صحت مند کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر ایک مثبت سمت فراہم کرتے ہیں۔ حکومت ایسے مقابلوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔ میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین امڈ آئے تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو خوب سراہا۔ شگر میں اس کامیاب فٹ بال ایونٹ کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی، اور شائقین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلے تسلسل سے منعقد ہوں گے۔ شگر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل، کے الیون نے پنالٹی ککس پر فتح حاصل کی۔شگر میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل آج نہایت جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر
urdu news, football tournament in Shigar,