شگر چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر انتظام خواتین کو باعزت روزگار کے لیے ابتدائی مرحلے میں پانچ مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئی.
شگر چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر انتظام خواتین کو باعزت روزگار کے لیے ابتدائی مرحلے میں پانچ مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئی.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر انتظام خواتین کو باعزت روزگار مہیا کرنے کے سلسلے میں امین قرضہ حسنہ پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں پانچ مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئيں ۔ یہ مشینیں بطور قرض حسنہ فراہم کی گئی ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں موجود بے روزگار اور نادار خواتین کو بہتر ذریعہ معاش فراہم کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ان مشینوں کی قیمت ایک سال کی مدت میں سود کے بغیر واپس لیا جائے گا ۔ پروگرام باقاعدہ سے چلنے اور کامیاب رہنے کی صورت میں پروگرام کو مزید توسیع دی جائے گی ۔
پنجاب حکومت نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی
urdu news, five deserving women for dignified employment under the management of Shigar Churkah