شگر کے پہلے فلنگ سٹیشن نے کام شروع کردیا۔ فلنگ سٹیشن کا افتتاح راجہ اعظم خان چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے صحت نے کیا

شگر کے پہلے فلنگ سٹیشن نے کام شروع کردیا۔ فلنگ سٹیشن کا افتتاح راجہ اعظم خان چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے صحت نے کیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کے پہلے فلنگ سٹیشن نے کام شروع کردیا۔ فلنگ سٹیشن کا افتتاح راجہ اعظم خان چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے صحت نے کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں شگر کے عوام موجود تھے۔ اس سے قبل شگر میں فلنگ سٹیشن نہ ہونے سے مسافر گاڑیوں اور سیاحوں کو فیول کی حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اور سکردو سے فیولنگ کرنے پر مجبور تھا۔ شگر میں فیولنگ سٹیشن کی قیام سے لوگوں کو اس مشکلات سے نجات مل گئی۔ فلنگ سٹیشن کے مالک معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ شگر سیاحوں کا حب ہے ۔ اور سالانہ ہزاروں سیاحوں کی گاڑیاں شگر آتے ہیں اور فیولنگ سٹیشن نہ ہونے سے شگر کی امیج متاثر ہورہی تھی۔ شگر کی عوام کو فیول اور پیٹرولیم مصنوعات میں حصول میں مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے فیولنگ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا . جس کا شگر کی عوام نے بے حد شکریہ ادا کیا
Urdu news, first shigar filling station started functioning

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں