گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع بلتستان سیلاب کے کٹاؤ کا شکار ہے جس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور 8 ارب روپے منظور کر لیا۔
گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع بلتستان سیلاب کے کٹاؤ کا شکار ہے جس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور 8 ارب روپے منظور کر لیا۔
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیلاب سے زمینی کٹاؤ کو روکنے کے لیے 8 ارب روپے کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے بیشتر اضلاع بلتستان سیلاب کے کٹاؤ کا شکار ہے جس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا 8 ارب روپے کا یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس پلان پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ اس پروجیکٹ کی کنسلٹنسی کے لیے متعلقہ فرم کو پابند کیا جائے کہ وہ تمام اضلاع میں مختلف ٹیموں کے ذریعے قلیل مدت میں کنسلٹنسی مکمل کرے۔ کنسلٹنسی کے لیے ٹائم لائن کا تعین کیا جائے اور اگلے ایک ہفتے کے اندر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے۔ سیلاب سے بچاؤ کے اس پلان میں 60 فیصد سکیموں کا تعین متعلقہ حلقے کے ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ 40 فیصد کا تعین محکمہ واٹر مینجمنٹ کرے گا۔ منتخب ممبران اسمبلی سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں کی ترجیحی فہرست 10 دن کے اندر محکمے کو پیش کریں گے، محکمے کی طرف سے مقرر کردہ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے، تاکہ ان کی فزیبلٹی کی جا سکے۔
Urdu News , federal government approved disaster fund