ضلعی انتظامیہ شگر اور ایس سی او کے اشتراک سے شگر میں آئی ٹی پارکس کے قیام کا فیصلہ، آئی ٹی پارکس میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ/وائی فائی کنکشن اور دیگر اس سے متعلقہ چیزیں بالکل مفت ہونگے
ضلعی انتظامیہ شگر اور ایس سی او کے اشتراک سے شگر میں آئی ٹی پارکس کے قیام کا فیصلہ، آئی ٹی پارکس میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ/وائی فائی کنکشن اور دیگر اس سے متعلقہ چیزیں بالکل مفت ہونگے
رپورٹ 5 سی این نیوز شگر
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس سی او کے کمانڈنگ آفیسر کرنل دانش گل خٹک نے باہمی اشتراک سے شگر میں آئی ٹی پارکس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ ان آئی ٹی پارکس میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ/وائی فائی کنکشن اور دیگر اس سے متعلقہ چیزیں بالکل مفت ہونگے آئی ٹی پارک کے لئے جگہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن فراہم کرے گی۔ یہاں کے عوام اپنے آئی ٹی سے متعلق کام ان پارکس میں جاکر مفت کر سکیں گے اس سے یہاں کے نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع بھی ملیں گے فری لانسرز اس پارکس میں بیرون ملک کاروبار یا نوکری کر سکیں گے۔ ڈی سی شگر اور کمانڈنگ آفیسر نے شگر کے مختلف جگہوں کا دورہ کرکے آئی ٹی پارکس کے لئے موزوں سینٹرز کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اس کے لیے گرلز ہائیر سکینڈری سکول مرکنجہ، بوائز ماڈل ہائی سکول اور شہید ذاکر ووکیشنل سینٹر مرہ پی کا دورہ کیا۔ تاہم جگہ کا حتمی انتخاب بعد میں کیا جائے گا اس کے علاؤہ ڈی سی شگر نے برالدو اور باشہ میں موبائل ٹاورز لگانے کے حوالے سے بھی بات کی اس پر ایس سی او کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ برالدو اور باشہ میں ٹاورز کے لئے پیپر ورک مکمل ہے البتہ جیسے ہی فنڈز فراہم ہو جائے فزیکل کام شروع کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او دانش گل خٹک نے پاک فوج کی تعاون سے آج مشن پی بالا چھورکاہ میں شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ووکیشنل سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ اس سنٹر میں خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے سلائی کڑھائی کی تربیت دی جائے گی۔ پاک فوج کی تعاون سے شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ شگر کے کئی علاقوں میں مزید ووکیشنل سینٹر کا قیام کر رہے ہیں۔
Urdu news, establish IT Parks in Shigar soon
ترجمان برائے ڈی سی شگر