کھرمنگ اکبریہ سید آباد کمنگو گونس میں زیر اہتمام مدرسہ ناصریہ پر رونق محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

کھرمنگ اکبریہ سید آباد کمنگو گونس میں زیر اہتمام مدرسہ ناصریہ پر رونق محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
5 سی این نیوز ویب
کھرمنگ جشن ولادت باسعادت نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ اکبریہ سید آباد کمنگو گونس میں زیر اہتمام مدرسہ ناصریہ پر رونق محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں ننھے طلباء و طالبات کے مابین
حسن قرات، نعتیہ مقابلہ، حفظ سورۃ اور کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا تھا۔ اور ساتھ ہی اس محفل کی میزبانی میر واعظ سید محمد عرفانی۔
اور اس محفل کی صدارت علامہ شیخ اخوند احمد اور شیخ باقر حسین دانش کر رہے تھے اور مہمانان گرامی میں سے سید احمد علی شاہ کاظمی میر واعظ، مولانا سید حسنین کاظمی، سید محمد کاظمی ،سید جلال کاظمی، سید اصغر علی شاہ موجود تھے۔
اور خصوصی مہمان میں سے ضلع کھرمنگ کے معروف ننھا نعت خواں اطہر عباس مجلسی اور میثم شبیر بھی زینت محفل بنے۔
کھرمنگ اکبریہ سید آباد کمنگو گونس میں زیر اہتمام مدرسہ ناصریہ پر رونق محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
اس تقریب کے پہلے مرحلے میں ننھے طلباء و طالبات کے مابین نعتیہ مقابلہ کیا گیا اور
کوئز کمپٹیشن میں 06 طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ ہوئی۔
علمائے کرام میں سے مہمان خصوصی مولانا سید حسنین کاظمی اور صدر محفل علامہ شیخ باقر حسین دانش نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ اور یہ اس زرخیز زمین کی مانند ہے جس قسم کی فصل اگائے گا وہی ملے گا۔ اور والدین سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بچے وہی کچھ سیکھتے ہیں جو والدین کرتے ہیں ہمیں ان کی تربیت زبانی سے زیادہ عملی طور پر کرنا چاہیے۔
اور آخر میں حسن قرات، کوئز اور نعتیہ مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ننھے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
کھرمنگ اکبریہ سید آباد کمنگو گونس میں زیر اہتمام مدرسہ ناصریہ پر رونق محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
urdu news, Eid milad e Nabi in kharmng

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں