شگر ولادت باسعادت سیدہ کونین مادر حسنین علیہ السلام حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ امام بارگاہ دعاے زہرا ریسر چھورکاہ میں منعقد ہوئی،

urdu news, eid e zahra

شگر ولادت باسعادت سیدہ کونین مادر حسنین علیہ السلام حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ امام بارگاہ دعاے زہرا ریسر چھورکاہ میں منعقد ہوئی،
شگر ولادت باسعادت سیدہ کونین مادر حسنین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ امام بارگاہ دعاے زہرا ریسر چھورکاہ میں منعقد ہوئی جس سے جئید علماے کرام نے خطاب کرتے ہوے عصمت طہارت سیدہ کونین اور دین اسلام کے لیے حضرت زہرا کی جانب سے دی جانے والی لازوال قربانیوں پر تفصیلی ڈالی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی ذات پوری کائینات کے لئے نمونہ اور درس ہے اور در زہرا کے ذریعے ہی انسان دنیا اور اخرت دونوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں حضرت زہرا کے پیرو کاران کو جاہیے کہ وہ حرام و حلال کا خیال رکھتے ہوے پاک دامنی کی زندگی گزاریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مہمان عالم دین اور صدر محفل سید محمد علی شاہ حسینی نے کہا ۔ایت تطہیر کا مرکز و محور حضرت فاطمہ زہرا ہے ۔دنیا کی خواتین کو حضرت کی زندگی کو مشعل راہ بنانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا کی عظمت و جلالت پاک دامنی اور صبر و استقامت کو بیان کرنا ہماری بس کی بات نہیں ۔ البتہ زہرا کی مدح سرائی کی کوشش کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ استعمار کی نظریں خواتین کی پردے پر ہیں اور یہود و نصارا خواتین سے پردہ چھین کر انہیں بے پردہ کرنے کے درپے ۔ہین ایسے میں پیروکاران ولایت کے خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے پردے کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ پردے کا خیال رکھنا تمام۔خواتین کی ذمہ داری ہے ۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہمارے خواتین کے پردے کی پاسداری کریں ۔ سیرت زہرا پر چلے بغیر کوئ کامیاب نہین ہوسکتا اور ۔ سیرت زہرا پر عمل پیرا ہوتے ہوے اپنے بچوں کی پروریش کرنی ہوگی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے معروف عالم دین
شیخ فدا علی ذیشان نے کہا کہ ہمیں مقامی علما کو اہمیت دینا ہوگا اور یہ علماے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت زہرا ہم سب کے لیے نمونہ عمل ہے ۔تمام خواتین کو حضرت زہرا کی سیرت پر مکمل. عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ اگر خواتین کی عزت و مقام نہیں ہے تو اس ذمہ دار خواتین خود ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے جوانوں کو چرشی بنارہا ہے ۔اور انتظامیہ کی سرپرستی میں ثقافت کے نام پر لہو لعب میں مصروف کیا ہوا ہے ۔ ثقافت کے نام پر جشن منانے اور اس کے بدلے میں رقم لینے والے یہودیوں۔کے ایجنٹ اور امریکی دلال ہے ۔ ۔حضرت زہرا ہمیں خودداری کا درس دیتی ہے ۔ صبر و استقامت اور ولایت و امامت کے دفاع اور حفاظت کرنے والی شخصیت کو زہرا کہا جاتا ہے ۔ہمیں اس در سے ہی درس لینے کی ضرورت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے معروف عالم دین اور نائب امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد چھورکاہ شیخ سخاوت حسین جوادی نے کہا کہ حضرت زہرا پوری کائینات کے لیے مشعل راہ اور نجات کی کشتی ہے اور حضرت زہرا و اولاد زہرا سے متمسک ہوے بغیر دنیا اور اخرت دونوں میں کامیابی ممکن نہیں ہے کیونکہ حضرت زہرا زات نجات کی کنجی ہے ہمیں در زہرا سے سبق لینے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اور اخرت دونوں میں کامیاہو سکیں شگر ولادت باسعادت سیدہ کونین مادر حسنین علیہ السلام حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ امام بارگاہ دعاے زہرا ریسر چھورکاہ میں منعقد ہوئی،
urdu news, eid e zahra

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں