ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن نثار حسین سمیت محکمہ تعلیم شگر کے تمام ڈی ڈی اوز شریک تھے ڈپٹی کمشنر شگر نے شرکاء کو حالیہ ایلیمنٹری ایگزام کی خراب نتائج کے بعد حکام بالا نے اس سلسلے میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے مارچ 2025 میں تین یا تین سے کم مضامین میں پاس نہ ہونے والے آٹھویں اور پانچویں کلاس کے طلباء و طالبات کو ایمپرومنٹ امتحان کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے اساتذہ کی چھٹیاں 16 فروری سے منسوخ کردی گئی ہے ڈی سی شگر نے ڈی ڈی اوز پر زور دیا کہ کہ اس دوران طلباء و طالبات کو ایمپرومنٹ امتحان کے لئے مکمل تیار کرنے کی کوشش کریں ڈی سی شگر نے حکام کی ہدایات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محکمہ تعلیم کے مسائل حتی الامکان حد تک کم کرنے کے لئے کوشاں ہے جس میں انفراسٹرکچر کی کمی، اساتذہ کی تعداد و کیپیسٹی بلڈنگ پر جلد کام کریں گے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ و سٹوڈنٹس کی حاضری و پراگریس شیئر کریں اور اپنے ماتحت سکول کی کڑی نگرانی کریں۔ ہیڈ ماسٹر/ڈی ڈی اوز نے یقین دلایا کہ آئندہ کسی قسم کی غفلت نہیں ہوگی اور بہتر تعلیم اور رزلٹ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news, education task force meeting
*پبلک ریلیشن آفس برائے ڈپٹی کمشنر شگر*
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی
39