محکمہ تعلیم شگر نر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے، عمائدین نر
محکمہ تعلیم شگر نر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے، عمائدین نر
محکمہ تعلیم شگر نر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے۔ نر کے سکولوں کی ایل پی سی پر تنخواہ وصول کرنے والے 3 اساتذہ غائب ہے عمائدین نر
شگر(5 سی این نیوز) عمائدین نر حاجی احمد، صوبیدار(ر) غلام حسن، حاجی حسین اور حاجی عباس نے کہا ہے محکمہ تعلیم شگر نر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے۔ نر کے سکولوں کی ایل پی سی پر تنخواہ وصول کرنے والے 3 اساتذہ غائب ہے ۔ لیکن محکمہ اس سے لاعلم ہے۔ نر کے ایل پی سی والے اساتذہ کو فوری نر کے سکولوں میں تعینات نہ کیا گیا تو کر کے عوام تاریخی احتجاج اور دھرنے دینے کیلئے تیار یے۔ عائمدین کا کہنا تھا محکمہ تعلیم شگر کا نر کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے۔ نر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی سے نظام تعلیم درہم برہم ہوچکا یے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پرائمری سکول نر اور گرلز سکول نر کے ایل پی سی پر تعینات 3 اساتذہ تعیناتی کے بعد سے ڈیوٹی دئے بغیر غائب ہے۔ عمائدین نے محکمہ تعلیم کے حکام اور ضلعی انتظامیہ شگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نر کے ایل پی سی پر تعینات غائب اساتذہ کو فوری سٹیشن حاضر کرے بصورت دیگر نر کے عوام تاریخی دھرنے اور احتجاج کیلئے تیار ہیں
Urdu news, education department reating as step mother