غذر، محکمہ تعلیم میں یکساں انصاف کا بول بالا ہوتا نظر نہیں آتا، ہ کورٹ کا مناسب فیصلہ ہے. اساتذہ کرام

رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
چیف کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اساتذہ کرام کو Date of Passing B.Ed سے 16-BPS دینے کا مطالبہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
تحصیل گوپس کے تمام گور نمنٹ ٹیچرز کا ایک اہم اجلاس گوپس کے ایک مقامی ہوٹل منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل گوپس کے اساتذہ کرام نے بھر پور شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اسکے بعد سینیئر اساتذہ کرام نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے شرکاء میٹنگ کو بھر پور آگاہی دی اور عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ اساتذہ کرام کے کچھ گروپس کو Date of Passing B.Ed سے 16-BS میں ترقی دی گئی ہے جو کہ کورٹ کا مناسب فیصلہ ہے اور یہ نہ صرف گلگت بلتستان میں بلکہ ملک کے دوسروں صوبوں میں بھی اس طرح کے فیصلوں سے اساتذہ مستفید ہوتے ہیں کیونکہ جب بھی اساتذہ پروفیشنل ڈگری پاس کرتے ہیں انکو اسی تاریخ سے ہی اگلے سکیل میں ترقی دی جاتی ہے۔ لیکن بد قسمتی سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں یکساں انصاف کا بول بالا ہوتا نظر نہیں آتا۔ عدلیہ کے کچھ سابقہ فیصلوں کے روشنی میں اساتذہ کے کچھ گروہوں کو 16-BS میں تو ترقی دے دی گئی مگر اساتذہ کی کثیر تعداد کو اس جہانہ اور قانونی حق سے ہی حال محروم رکھا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ حالانکہ چیف کورٹ گلگت بلتستان سے اساتذہ کے کچھ گروپس کے حق میں فیصلہ ہونے کے بعد معزز عدالت عالیہ (سپریم اپیلیٹ کورٹ) نے فل بینچ کی تشکیل ہونے تک کے اس فیصلے پر عمل درآمد سے روک دیا تھا تا ہم عدالت عالیہ نے 14 مئی 2022 اور 22 نومبر 2022 کو مذکورہ کیس کے فیصلوں کی توثیق کی جس کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے ان گروپس کے اساتذہ کرام کو 23 نومبر 2023 سے Date of Passing B.Ed سے 16-BS دینے کا آرڈر جاری کیا۔ محکمہ تعلیم کا مذکورہ حکمنامہ اس قرارداد کے ساتھ منسلک ہے۔ لہذا بیان کئے گئے حقائق اور فیصلوں کے تناظر میں آج کا یہ اجلاس محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے اعلی حکام ، سیکرٹری تعلیم، چیف سیکریٹری، وزیر تعلیم اور وزیر اعلی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا فیصلوں کا اطلاق گلگت بلتستان کے تمام اساتذہ بشمول سینیئر وجو میرز ( سر دو خواتین) پر یکساں کیا جائے اور تمام اساتذہ کو .Date of Passing B.Ed سے 16-BS دیا جائے۔ بصورت دیگر اساتذہ ضلع کے دوسرے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ گلگت بلتستان لیول پر باقی تمام اساتذہ کے ساتھ مل کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کے لئے بھر پور تیاری اور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

urdu news, education department Gilgit Baltistan