231

محکمہ خوراک کی لا پروائی یا کچھ اور شگر کے عوام کو فی نفر چار سے کم ہوکر ڈیڑھ کلو گندم ماہانہ کی بنیاد پر ملنے لگا
urdu news, Due to the negligence of the food department or something else, the people of Shigar began to get less than four to one and a half kilos of wheat per person per month.
شگر محکمہ خوراک کی لا پروائی یا کچھ اور شگر کے عوام کو فی نفر چار سے کم ہوکر ڈیڑھ کلو گندم ماہانہ کی بنیاد پر ملنے لگا ۔عوام میں غم و غصہ کی لہر ۔کسی بھی وقت بڑا احتجاج ہونے کا امکان بڑھ گیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو دی جانے والی سبسیڈائز گندم کا کوٹہ دن بدن کم ہونے لگا ہے سونے پہ سہاگا کوٹے میں کمی کے بعد بھی محکمہ خوراک کے دعویٰ کے مطابق فی نفر چار کلو گندم مل رہا ہے مگر زمینی حقائق اس کے برعکس دیکھائی دے رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے اس وقت فی نفر چار کے بجاے ڈیڑھ کلو گندم ماہانہ مل رہا ہے جس سے تنگ اکر کئی محلہ جات نے گندم اٹھانے انکار کرتے ہوے چار کلو فی نفر دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث سوالات اٹھاے جارہے ہیں کہ کیا واقعی گندم کوٹے میں اتنی کمی ہوگئی ہے جس سے مجبور ہوکر محکمہ خوراک نے فی نفر ڈیڑھ کلو گندم فراہم کرنے لگا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

محکمہ خوراک کی لا پروائی یا کچھ اور شگر کے عوام کو فی نفر چار سے کم ہوکر ڈیڑھ کلو گندم ماہانہ کی بنیاد پر ملنے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں