استور، ڈپٹی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا.

urdu news, Deputy Commissioner organized an awareness session regarding the effects of climate change and potential damages.

استور، ڈپٹی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا.
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور حسام الدین نے انچارج جی بی آر ایس پی استور برکت جمیل اور ٹیم کے ہمراہ گلاف سائیڈ روپل ویلی کا دورہ کیا. اس موقع پر عمایدین روپل اور لوگوں سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہمارے ماحول میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں. جن کے اثرات سے انسانی آبادی بھی بُری طرح متاثر ہورہی ہے. انہوں نے کہا کہ ان اثرات سے انسانی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں. لیکن ہم حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوۓ نہ صرف ان خطرات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ بہتر حکمت عملی سے املاک سمیت اراضیات کو بھی بچا سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پہاڑوں پر موجود گلیشرزکا ذخیرہ پگھلنے کا تناسب زیادہ ہے جس باعث چھوٹی جھلیں بنتی ہیں اور ان جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے اور قریبی آبادیوں کو نقصان کا خطرہ ہوتا ہے. ایسے حالات میں مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا اہم کام ہے. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کے طور پر گلاف ٹو پراجکٹ کے ذریعے ارلی وارننگ کو موثر نظام کی تنصیب کا عمل مکمل کیا گیا ہے جبکہ حفاظتی پشتوں اور حفاظتی بند کی تعمیر کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے تاکہ ممکنہ صورت حال سے نمٹا جاسکے. اس موقع پر کمیونٹی ممبران نے حفاظتی اقدامات کو اپنانے کا اعادہ کیا اور آگاہی سیشن کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر استور اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا.

پشاور میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں‌کے خلاف آپریشن ، 2 اہلکار شیہد، 5 دہشت گرد ہلاک

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس ، فائیلونگ واٹر ڈائرورجن کا پی ایس ڈی پی کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

urdu news, Deputy Commissioner organized an awareness session regarding the effects of climate change and potential damages.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں