محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،کا قراقرم کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ای روزگار سافٹ لون سکیم فیز 2 کے تحت مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں قرضوں کے اجراء کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،کا قراقرم کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ای روزگار سافٹ لون سکیم فیز 2 کے تحت مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں قرضوں کے اجراء کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،کا قراقرم کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ای روزگار سافٹ لون سکیم فیز I1 کے تحت مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں قرضوں کے اجراء کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر آئی ٹی ثریا زمان، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جی بی ریاض احمد،اور قراقرم کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے وزیر میر باز نے مختلف آئی ٹی تنظیموں کے زمہ داروں میں قرضے تقسیم کیئے۔
تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا کہ صوبائی حکومت آی روزگار سکیم کو مزید بہتری کی جانب لیکر جارہی ہے،جس میں نوجوانوں اور خواتین کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ مختلف شعبوں سے وابستہ نوجوان اور خواتین فری لانسگ اور انٹرنیٹ سے وابستہ روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،تعلیم، اور صحت میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔اس حوالے سے ان کا مزیدکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی منزلیں طے کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ قائم کیا،جس کا مقصد دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کے مطابق جدت سے ہم آہنگ ہونا ہے۔اس محکمے کے قائم ہونے کے بعد قلیل مدت میں نوجوانوں کے لئے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی ،مختلف ٹریننگز اور اسٹاراپ کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کئے جن کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں فری لانسنگ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔معاشی خودانحصاری کی جانب گامزن کرنے کے لئے E-Rozgar سکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوانوں کو کے لئے 100ملین تک کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت، غذر، ہنزہ اور دیامر میں سوفٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے، جہاں مختلف شعبوں سے وابستہ نوجوان فری لانسگ اور انٹرنیٹ سے وابستہ روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دیامر، استور اور بلتستان ریجن میں روزگار کے مواقع اور لوگوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے 29ملین روپے کی لاگت سے خصوصی منصوبے کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری آئی ٹی ریاض احمد نے کہا کہ فیز ون کے بعد اب فیز ii کامیابی سے جاری ہے اور اب
فیز iii کیلئے بھی ہم مزید بہتری لائیں گے،تاکہ اس پروگرام سے گلگت بلتستان کے نوجوان زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 25 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص ہے،جو نہ صرف حاصل ہوا بلکہ اس سے بھی تجاوز کر گیا ہے،جو کہ ایک کامیاب اور بہترین اچیومنٹ ہے۔
قراقرم کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے وزیر میر باز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KCBL ای روزگار سکیم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ادارہ اہم کردار ادا کررہا ہے،اس پروگرام کے علاؤہ ہم گرین انرجی کی طرف جارہے ہیں،جو روشن جی بی کے نام سے پروگرام لانچ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس سے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں گے۔ان۔کا کہنا تھا کہ
آی فنانسنگ کیلئے قراقرم کوآپریٹو بینک اپنی خدمات کے ساتھ دن رات کوشاں ہیں،گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر یوتھ کیلئے مزید پروگرامز ترتیب دیں گے۔
PSL 2024، پاکستان سپر لیگ 2024، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
شفاف ٹرائل ! پروفیسر قیصر عباس
بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندوس کیمپس میں عالمی یوم خواتین پر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی،
Urdu news, Department of ITin collaboration with K C B L organized a function for the issuance of loans