شگرمحکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام 3 روزہ خسرہ ، روبیلا اور دیگر وبائی امراض کے خلاف ویکسینیشن کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.

urdu news, Department of Health has started a 3-day awareness campaign

شگرمحکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام 3 روزہ خسرہ ، روبیلا اور دیگر وبائی امراض کے خلاف ویکسینیشن کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرمحکمہ صحت شگر کے زیر اہتمام 3 روزہ خسرہ ، روبیلا اور دیگر وبائی امراض کے خلاف ویکسینیشن کیلئے آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا ۔ افتتاحی تقریب میں ہیلتھ ورکرز , یوتھ ، ہیلتھ سٹاف کیساتھ ڈپٹی کمشنر نے بھی شرکت کی۔خسرہ روبیلا اور خناق کے بارے میں ضلعی سطح پر آگاہی سیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس شگر میں منعقد ہوا جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کی جس میں میڈیا ،کمیونٹی عمائدین، یوتھ نمائندہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر کرامت رضا نے شرکا کو تین روزہ خسرہ روبیلا ،خناق اور روٹین ویکسینیشن کے بارے اور ان بیماریوں کے پھیلنے کے زرائع اور اور اس بیماری سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہی دی ۔یہ تین روزہ مہم 2023 میں خسرہ کے کیسز آنے والے یونین کونسلزمیں کی جارہی ہیں۔جس میں متعلقہ لیڈی ہیلتھ ورکر تین روز کے دوران اپنے ایرے میں موجود تمام گھروں میں گھر گھر وزٹ کرے گی ۔اور مزکورہ بالا بیماریوں کے بارے میں ماؤں کو آگاہی دینگی۔اور اپنے ایرے میں موجود تمام بچوں اور خاملہ خواتین کی ویکسینیشن کو یقینی بنائے گی ۔ تمام مساجد سے اعلانات کروائے جائیں گے اور موبائل مایکنگ بھی کروائی جائے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹر کو زور دیاکہ تین دن کے دوران اس مہم کو کامیاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر یں۔اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی مدد کیلے تیار ہیں ۔اور عوام الناس سے بھی گزارش کی ہے کی اس مہم کو کامیاب کرنے کیلے کردار ادا کرے ۔

شگر حضرت علی علیہ السلام کی ذات پوری عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے ، ر معروف عالم دین سید نثار حسین الموسوی

شگر سہولیات سے عاری پرائیوٹ سکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ ، انجمن تاجران چھورکاہ کےسینئر نایب صدر فدا حسین جان

بلا مقابلہ ، پروفیسر قیصر عباس

نوکری 2024، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اسلام آبادمیں نوکری کرنے کا موقع

urdu news, Department of Health has started a 3-day awareness campaign

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں