محکمہ تعلیم کھرمنگ کے زیراہتمام کوالٹی ایجوکیشن اور اکیسویں صدی کے عنوان سے ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد
محکمہ تعلیم کھرمنگ کے زیراہتمام کوالٹی ایجوکیشن اور اکیسویں صدی کے عنوان سے ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ تعلیم کھرمنگ کے زیراہتمام کوالٹی ایجوکیشن اور اکیسویں صدی کے عنوان سے ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کھرمنگ کےاٸمہ جمعہ ، ڈی ڈی اوز ، ہیڈماسٹرز، ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران،میڈیا پرسنز سمیت اساتذہ و طلبإ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات سید امجد زیدی تھے۔ ایس پی کھرمنگ سید اکبر شاہ، ڈی ڈی ایجوکیشن ممتاز حسین، ڈی آٸی ایس کھرمنگ محمد حسین انقلابی اور این جی اوز کے نماٸندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے قبل ہر شعبہ کے متعلقین کے درمیان مباحثہ کا سیشن رکھا گیا۔
بعد ازاں کوالٹی ایجوکیشن کیلٸے مقررین نے تجاویز پیش کٸے۔ اور سسٹم ، محکمہ اور سکولوں میں موجود نقاٸص کو دور کرکے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلٸے تجاویز دٸے گٸے۔ کانفرنس سے مہمان خصوصی سید امجد زیدی، ڈی ڈی ایجوکیشن ممتاز حسین، امام جمعہ طولتی شیخ عابد حافظی، سابق ڈی ڈی ایجوکیشن غلام محمد حیدری ، چیف ایڈیٹر ہمالیہ ٹاٸمز محمد حسین آزاد، ڈی ڈی او کھرمنگ اقبال جعفری اور ڈی ڈی سکردو حسن دانش نے خطاب کیا۔
آخر میں بیسٹ ٹیچرزکو ایوارڈز اور پوزیشن ہولڈرز طلبإ وطالبات میں انعامات و سرٹیفیکٹ تقسیم کٸے گٸے۔