شگر، محکمہ زراعت شگر کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اور ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریاض علی نے پھلدار پودے لگاکر مہم کا افتتاح کردیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، محکمہ زراعت شگر کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اور ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریاض علی نے پھلدار پودے لگاکر مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شگر ایک زرعی علاقہ ہے اور شگر میں زراعت کی فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ محکمہ زراعت شگر زراعت کی فروغ اور کسانوں کی معاشی حالات سدھارنے اور زراعت کی فروغ کیلئے کسانوں کوشاں ہے۔اگر کسان اپنے زمینوں پر پھلدار لگاکر ان کی دیکھ بھال کرے تو انہیں روزگار کی ضرورت نہیں رہیں گے بلکہ سالانہ لاکھوں روپے پھلوں کو فروخت کرکے کماسکتے ہیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شگر ماضی میں گندم اور دیگر اجناس دیگر اضلاع اور علاقوں کو بھیجنے والا علاقہ تھا لیکن کسانوں کی جانب سے توجہ نہ دینے اور جدید زراعت کو نہ اپنانے کی وجہ سے آج ہم خود گندم اور دیگر اجناس کیلئے پنجاب اور پاسکو کا محتاج ہورہے ہیں۔ اگر جدید زراعت پر عمل کرکے گندم اگائے تو گندم کی پیداوار بڑھ جائے گا اور گندم کے معاملے میں خود کفیل ہو جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شگر میں سیپ ، چیری اور دیگر پھل کیلئے زمین اور موسم انتہائی موافق ہے۔ لیکن اس کیلئے محنت ضروری ہے۔ اگر کسان پھلدار درختوں کی باغات لگائے تو سالانہ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں۔ اور علاقے میں روزگار کا نیا موقع میسر آئے گا۔ چائنہ سمیت کئی ممالک ہمارے فروٹ کیلئے سب سے بڑا مارکیٹ بننے کو تیار ہے ۔ جس کیلئے کسانوں کو محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
urdu news, Department of Agriculture Shigar has launched a spring tree plantation campaign
عالمی بینک نے پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے 102 ملین ڈالر قرض منظور کر لیا.
پاکستان سپر لیگ کے ٹرافی ملک کے شہر شہر کا سفر جاری ، ٹرافی ملتان پہنچ گئے.