شگر محکمہ زراعت شگر نے گندم کی تصدیق شدہ بیج کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کردیا
شگر محکمہ زراعت شگر نے ضلع میں غذائی خود کفالت کے لئے گندم کی تصدیق شدہ بیج کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کردیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر محکمہ زراعت شگر نے ضلع میں غذائی خود کفالت کے لئے گندم کی تصدیق شدہ بیج کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کردیا ۔ ابتدائی طور کسانوں میں 1000 سے زائد بیج کے بیگ تقسیم کردئے۔ اس سلسلے میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تھا ۔ جس میں ضلع شگر کے کسانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شگر شجاعت علی نے کہا کہ شگر ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں گندم کی پیداوار کیلئے سب سے زیادہ مواقع یے۔ تاہم معیاری کھاد اور تصدیق شدہ بیج نہ ملنے کی وجہ سے فصل ضائع ہو ہورہےتھے ۔ تاہم محکمہ زراعت نے زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے یہاں کے زمین کے مطابق تصدیق شدہ بیج منگوائے ہیں۔ اور مستقبل میں بہتر کھاد بھی لایا جائے گا۔ جبکہ کسانوں کی رہنمائی ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ اور کسانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ تاکہ یہاں کے کسان خوشحال ہوسکے۔
urdu news, Department of Agriculture has started distribution of certified wheat seeds at discounted rates