شگر کے سربراہان محکمہ جات کے ہمراہ شگر کے آخری گاؤں تستے، اسکولی، تھونگل، سیدر اور برالدو کے دیگر علاقوں میں دو روزہ دورہ کرکے کئی جگہوں پر کھلی کچہری کا انعقاد کی
شگر کے سربراہان محکمہ جات کے ہمراہ شگر کے آخری گاؤں تستے، اسکولی، تھونگل، سیدر اور برالدو کے دیگر علاقوں میں دو روزہ دورہ کرکے کئی جگہوں پر کھلی کچہری کا انعقاد کی
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈسٹرکٹ شگر کے سربراہان محکمہ جات کے ہمراہ شگر کے آخری گاؤں تستے، اسکولی، تھونگل، سیدر اور برالدو کے دیگر علاقوں میں دو روزہ دورہ کرکے کئی جگہوں پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا عوام اور عمائدین علاقہ نے اس سخت موسم میں علاقے کا دورہ کرنے اور کھلی کچہری کے انعقاد کو عوام دوست اور فرض شناسی قرار دیا اور تمام آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اجتماعی و انفرادی مسائل بیان کئے اسکولی اور تستے کے عوام نے مہنگائی بڑھنے کی نسبت سے پورٹرز کی اجرت اور راشن الاؤنس میں اضافہ کے حوالے سے گفتگو کی ڈی سی شگر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم کو موقع پر حکم دیا کہ پورٹر کی اجرت اور راشن الاؤنس میں اضافہ کے لیے فائنل تیار کرے ارسال کیا جائے اس کے علاؤہ گھوڑوں اور خچروں پر بوجھ لے جانے اور ان کی اجرت کو بھی ریگولائز کرنے کا اہتمام کیا جائے اس کے علاؤہ بلترو ایریاز میں کیمپ لگانے، اس ایریا کی صفائی ستھرائی کا نظام اور دیگر ایشوز پر بھی کھل کر گفتگو کی گئی عوام اور سی کے این پی کے درمیان تحفظات دور کیا گیا اس کے علاوہ یہاں کے عوام کی جانب سے تعلیم، صحت، گندم، بنجر زمینوں کی آبادکاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی مطالبات کیے گئے ڈی سی شگر نے ہر مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ محکمے کے سربراہ کو ہدایت کی البتہ جو مسئلے ان کی دائرہ اختیار میں نہیں ہے کے حل کے لئے حکام بالا کو لیٹر لکھا جائے۔
کھلی کچہری کے علاؤہ انہوں نے راستے میں مختلف علاقوں میں رک کر عوام سے ملے ان سے مسائل دریافت کیے درخواستیں وصول کیا اور ترقیاتی سکیموں، دریائی کٹاؤ، صحت اور تعلیم کی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
Urdu news, Departments, they conducted a two-day visit to Teste, Skoli, Thongal