کھرمنگ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع کھرمنگ جناب محمد حسن سے انکی آفس میں ملاقات کی وفد میں مولانامحمد تقی تقوی, وزیر نثار حسین اور خادم حسین جمالی شامل تھے.
کھرمنگ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع کھرمنگ جناب محمد حسن سے انکی آفس میں ملاقات کی وفد میں مولانامحمد تقی تقوی, وزیر نثار حسین اور خادم حسین جمالی شامل تھے.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمائدین مہدی آباد کا اک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع کھرمنگ جناب محمد حسن سے انکی آفس میں ملاقات کی وفد میں مولانامحمد تقی تقوی, وزیر نثار حسین اور خادم حسین جمالی شامل تھے
وفد نے امام جمعہ والجماعت سید ہادی الموسوی کی زیرصدارت تعلیمی کمیٹی مہدی آباد میں متفقہ طور پر منظور کیے ہوئے قراداد پیش کی.
جس میں مہدی آباد گرلز ہائیر اسکینڈری چلانے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا تھا. قراداد میں یونیورسٹی آف لاہور سے مطالبہ کیا گیا کہ گرلز ہائیر سیکنڈری کی کلاسز کا جلد اجراء کیا جائے .کیونکہ مہدی آباد, سرلینگ, بیڈونگ, پندہ, طولتی بروق, کتی شو /داپہ, غاسینگ, منٹھوکھ, مادھوپور, گوہری اور ہلال آباد تک کے طالبات کے لیے میٹرک کے بعد کالج سطح کی تعلیم کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے. جس سے سینکڑوں طالبات ترقی اس دور میں زیور علم سے محروم ہے. چونکہ کزبورتھنگ سرلینگ مہدی آباد میں ہائی اسکینڈری کی عمارات تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں آنے والے تعلیمی سال سے اس تعلیمی ادارہ میں فرسٹ ایئر کی کلاس چلانے کی اشد ضرورت ہے
قرداد میں طلباء کے لئے ہائیر سیکنڈری کی کلاسز چلانے کامطالبہ بھی شامل ہے
وفد نے بوائز ہائیر سیکنڈری کی تعمیر کے لئے ڈی ڈی محمد حسن کی ذاتی کاوش اور دلچسپی کو سراہا گیا اور اس سلسلے میں انکی کوششوں اور خدمات پر شکریہ ادا کیا
وفد نے علاقے کے تعلیمی مسائل اور انکے حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور ڈی ڈی ایجوکیشن کے ہر اقدام کی مکمل تعاون کا یقین دلایا.
Urdu news, Demand to University to launch the Girls Higher Secondary