ڈاکٹر غلام رضا کی قیادت میں بلتستان یونیورسٹی کے وفد کا کالج آف ٹورازم اینڈ ہسپٹیلٹی مینجمنٹ کا دورہ

urdu news, delegation of Baltistan University led by Dr. Ghulam Raza visited the College of Tourism and Hospitality Management

ڈاکٹر غلام رضا کی قیادت میں بلتستان یونیورسٹی کے وفد کا کالج آف ٹورازم اینڈ ہسپٹیلٹی مینجمنٹ کا دورہ
رپورٹ، عابدشگری 5 سی این نیوز
دورے کا مقصد سیاحت و مہمان نوازی کے انتظامات کی ڈگری پروگرام کے لیے کالج کے الحاق کی تیاری کا جائزہ لینا تھا
سکردو, بلتستان یونیورسٹی کے ایک وفد نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا کی قیادت میں کالج آف ٹورازم اینڈ ہسپٹیلٹی مینجمنٹ (COTHM)کا دورہ کیا ۔ وفد میں بلتستان یونیورسٹی کے کلیدی عہدیداران بشمول ڈائریکٹر اکیڈمکس، سربراہ شعبہ سیاحت، متعلقہ مضمون کے ماہرین، نمائندہ دفتر خزانچی ، نمائندہ دفتر مسجل، شعبہ امتحانات اور کوالٹی انہاسمنٹ سیل (QEC ) کے نمائندے شامل تھے۔ تفصیلی معائنہ کے دورانوفد نے کالج کے انفرا اسٹرکچر اور مجموعی انتظامات کو سراہا۔ وفد کے اراکین نے پروگرام کی باضابطہ افتتاح سے پہلے کچھ معمولی کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور ضروری قرار دیا کہ ان کوتاہیوں کو انتظامیہ جلد سے جلد دور کریں۔وفد نے متعلقہ کالج کی انتظامیہ کو بتایا کہ مطلوبہ معیار پر پورا اُترنے کےلئے فیکلٹی کی تقرری کریں، کتب خانہ کو شعبہ جاتی و حوالہ جاتی کتب سے آراستہ کریں اور کمپیوٹر لیب کو ضروری لوازمات سے لیس کریں۔ وفد میں شامل اراکین نے تجویز دی کہ کالج آف ٹورازم اینڈ ہسپٹیلٹی مینجمنٹ طلباء و طالبات کےلئے سفری سہولیات فراہم اور عملی کام کو نظریاتی مطالعہ کے ساتھ ترتیب دے۔ اِس سلسلے میں کالج انتظامیہ نتائج و سفارشات پر مبنی ایک رپورٹ بلتستان یونیورسٹی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ آئندہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں متعلقہ نتائج و سفارشات پر تفصیلی غور و خوص ہو۔ وفد نے توقع ظاہر کی کہ کالج انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کرے گی اور اس کے نتیجے میں متعلقہ کالج کو الحاق کا پروانہ مل جائے گا۔

50 سال بعد گلگت بلتستان کے گیسٹ ہاوسز اور فاریسٹ کی مثال بھی لاہور جم خانہ کی طرح ہوگی کلثوم ایلیاء شگری

شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا الچوڑی یوسی اور داسو کے مختلف سکولوں، اور ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا دورہ

شگر ، ذولجلال فاونڈیشن کے چئیرپرسن ڈاکٹر حفظہ اور ان کی پوری ٹیم نے مڈل سکول علی آباد ہوطو برالدو کا دورہ کیا

urdu news, delegation of Baltistan University led by Dr. Ghulam Raza visited the College of Tourism and Hospitality Management

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں