ڈپٹی کشمنر شگر ، ایس پی شگر اور سی کے این پی کے ڈائریکٹر راجہ عابد و دیگر کے ہمراہ بلترو ٹریک پر موجود کمیونٹی اور سی کے زیر اہتمام جھولا کیمپ اور منجنگ کیمپ کا دورہ
ڈپٹی کشمنر شگر ، ایس پی شگر اور سی کے این پی کے ڈائریکٹر راجہ عابد و دیگر کے ہمراہ بلترو ٹریک پر موجود کمیونٹی اور سی کے زیر اہتمام جھولا کیمپ اور منجنگ کیمپ کا دورہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا ایس پی شگر اور سی کے این پی کے ڈائریکٹر راجہ عابد و دیگر کے ہمراہ بلترو ٹریک پر موجود کمیونٹی اور سی کے زیر اہتمام جھولا کیمپ اور منجنگ کیمپ کا دورہ۔ ان کیمپوں کے انتظام و انصرام، صفائی ستھرائی اور لائٹنگ وغیرہ کے حوالے سے باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اس نسبت ڈائریکٹر سنٹرل قراقرم نیشنل پارک کو مختلف ہدایات جاری کی۔ بعد ازاں کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کرکے سی کے این پی کے متعلق ان کے تحفظات و خدشات پر غور و خوض کیا گیا آئندہ دونوں سٹیک ہولڈرز کو ساتھ مل کے چلنے کی ہدایت کی فریقین کو آپس کی خدشات دور کرانے کے لئے مزید بیٹھک کرنے کے لئے کہا ڈی سی شگر نے کہا کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعےبہت جلد اچھے انداز میں حل کئے جائیں گے یہاں کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں ہوگا یہاں کے باشندے پاکستان اور بلتستان کا چہرہ ہے ان کی مہمان نوازی اور اچھے رویے سے باہر سے آنے والے مہمان اچھے تاثرات لے کر جاتے ہیں اور جہاں جاتے ہیں ہمارے ملک اور علاقے کی تعریف کرتے ہیں اگر یہاں کے عوام کارویہ اچھا نہ ہو تو اچھے تاثرات لے کر نہیں جاتے ہیں۔
Urdu news, delegation and Community visited Balatro Track.